ETV Bharat / international

Modi congratulates Italian leader وزیراعظم مودی کی اطالوی رہنما جارجیا میلونی کو عام انتخابات جیتنے پر مبارکباد

دائیں بازو اتحاد کی قیادت کرنے والی جارجیا میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں گی۔ ایگزٹ پولز کے مطابق اتوار کے روز اٹلی میں ہونے والے عام انتخابات میں جارجیا میلونی کی قیادت والے انتہائی دائیں بازو کے اتحاد نے پارلیمان میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔Itali general elections

PM Modi congratulates Italian leader Giorgia Meloni for winning general elections
وزیراعظم مودی کی اطالوی رہنما جارجیا میلونی کو عام انتخابات جیتنے پر مبارکباد
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 4:26 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو دائیں بازو اتحاد کی رہنما جارجیا میلونی کو اٹلی کے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ وہیں میلونی نے بھی وزیراعظم کو ٹیگ کرکے ان کا شریہ ادا کیا ہے۔Modi congratulates Italian leader وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کیا، اپنی کی پارٹی فریٹیلی ڈی اٹلی کو اطالوی عام انتخابات میں جیت کے لیے پارٹی کی قائد جارجیا میلونی کو مبارک ہو۔ ہم اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔"

وزیراعظم مودی کا ٹویٹ
وزیراعظم مودی کا ٹویٹ

وہیں میلونی نے بھی وزیراعظم کو ٹیگ کرکے ان کا شریہ ادا کیا ہے۔ انھوں ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ بہت شکریہ، بین الاقوامی استحکام اور دیگر تمام عالمی چیلنجوں پر آپ اور آپ کی حکومت کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

جارجیا میلونی کا ٹویٹ
جارجیا میلونی کا ٹویٹ

سی این این کی خبر کے مطابق، اٹلی کے قوم پرست جماعت نے 26 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے بعد ملک کے عام انتخابات میں دائیں بازو اتحاد، جس نے تقریباً 45 فیصد ووٹ حاصل کیے، نے ایک نئی پارلیمنٹ بنانے کے لیے اکثریت حاصل کر لی ہے۔ پارٹی کی رہنما جارجیا میلونی ممکنہ طور پر ملک کی اگلی وزیر اعظم بنیں گی، اس طرح وہ اس کردار میں خدمات انجام دینے والی پہلی خاتون بھی بن جائیں گی۔

میلونی نے پیر کو اپنے فیس بک پیج پر تبصرہ کیا، "اطالویوں نے ہمیں ایک متعلقہ ذمہ داری سونپی ہے، اور یہ ہمارا کام ہوگا کہ ہم انہیں مایوس نہ کریں اور ملک کے وقار اور فخر کو بحال کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.