ETV Bharat / international

Pakistan ARY News Channel: پاکستان میں اے آر وائی نیوز چینل پر بندش، اینکرز پر بغاوت کا مقدمہ

author img

By

Published : Aug 10, 2022, 4:18 PM IST

پاکستان کے سب سے بڑا نجی نشریاتی ادارہ اے آر وائی نیوز ARY News Channel کو پیر کی رات اچانک بند کر دیا گیا اور آج ادارے کے نائب سربراہ عماد یوسف کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے اس چینل پر مسلح افواج کے بارے میں ایسا بیان چلانے کا الزام عائد کیا ہے جسے حکومت نے قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔

ARY news channel off air in Pakistan, sedition case booked against journalists
پاکستان میں اے آر وائی نیوز چینل پر بندش، صحافیوں پر بغاوت کا مقدمہ

پاکستان کی صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کے نائب سربراہ عماد یوسف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ صحافیوں کی تنظیموں اور پریس کلبوں نے اے آر وائی نیوز کے سینئر نائب صدر کی گرفتاری کو زیادتی کا نشانہ قرار دیا اور کہا کہ اگر عماد یوسف کو فوری رہا نہ کیا گیا تو صحافی ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کہا ہے کہ حکومت ہوش میں آئے۔ پی ایف یو جے کے رکن لالہ اسد پٹھان نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام انتہائی شرمناک ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ پی ایف یو جے دستور کے سیکرٹری جنرل اے ایچ خانزادہ نے کہا کہ اگر عماد یوسف کو فوری رہا نہ کیا گیا تو صحافی ملک گیر احتجاج کی کال دیں گے۔ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری رضوان بھٹی نے کہا کہ ’آزادی اظہار پر پابندیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی، لاہور پریس کلب نے اے آر وائی نیوز کے سربراہ کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے‘۔

ملک کا سب سے بڑا نجی نشریاتی ادارہ اے آر وائی نیوز ARY News Channel کے نائب صدر عماد یوسف کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے جب پیر کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے چینل کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کررت ہوئے بند کردیا تھا۔ دریں اثنا، نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال سمیت دو دیگر اینکرز ارشد شریف اور خاور گھمن کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی شکایت پر کراچی کے میمن گوٹھ پولیس اسٹیشن میں فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی گئی ہے۔چینل کے مطابق ایف آئی آر اے آر وائی نیوز کے سربراہ عماد یوسف کی گرفتاری سے صرف ایک گھنٹہ قبل درج کی گئی تھی۔ ایف آئی آر دفعہ 120، 124 اے، 131 اور 153 اے کے تحت درج کی گئی ہے جس میں بغاوت اور مبینہ سازش رچنے کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Chasing of Journalists: پاکستان جرنلسٹ باڈی نے صحافیوں کا تعاقب کرنے کی مذمت کی

Attack on Pak journalist in Lahore: پاکستان میں فوجی جرنلز کو پراپرٹی ڈیلر کہنے پر صحافی ایازعامر پر حملہ

چینل نے کہا کہ پاکستانی ٹیلی ویژن اسٹیشن اے آر وائی نیوز کی نشریات کو ملک کے ریگولیٹری حکام کے ذریعے بند کیے جانے کے ایک دن بعد، آؤٹ لیٹ کے نائب صدر عماد یوسف کو بدھ کی صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے یوسف کی گرفتاری کو حکومت کی جانب سے چینل کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ سادہ لباس میں پولیس اہلکار صحافی کے گھر میں زبردستی داخل ہوئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق، ریگولیٹری واچ ڈاگ پیمرا نے الزام لگایا ہے کہ چینل "مکمل غلط معلومات پر مبنی "جھوٹا، نفرت انگیز اور فتنہ انگیز" مواد نشر کر رہا ہے جس میں مسلح افواج کے اندر بغاوت پر اکسانے جیسے مواد ہیں جو کہ قومی سلامتی کے لیے واضح اور موجودہ خطرہ ہے۔ ریگولیٹری واچ ڈاگ نے اپنی نوٹس میں خبریں دینے والے نیوز اینکر کو بھی متعصب قرار دیا۔ پیمرا نے چینل کے سی ای او کو آج (10 اگست) کو سماعت کے لیے ذاتی طور پر پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے۔

پیمرا کے نوٹس میں اے آر وائی نیوز پر الزام لگایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے انتہائی نفرت انگیز اور بغاوت پر مبنی ریمارکس دیے ہیں جو مسلح افواج کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہیں۔ اس بیان کے اے آر وائی نیوز پر نشر ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے قریبی ساتھی شہباز گل کو منگل کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا کہ گِل کو ریاستی اداروں کے خلاف عوام کو اکسانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

اس کے بعد پی ٹی آئی نے ٹویٹ کیا کہ "کل اے آر وائی پر پابندی کے بعد، انہوں نے آج شہباز گل کو گرفتار کیا ہے۔ پاکستان ایک فاشسٹ امپورٹڈ حکومت کے تحت زندگی گزار رہا ہے، جسے پاکستانی عوام کے انسانی حقوق کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ہم ڈاکٹر گل کی فوری رہائی کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ گل کو بنی گالہ چوک سے نامعلوم افراد نے غائب نمبر پلیٹ والی گاڑیوں میں اٹھایا گیا اور انھیں گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا ہے۔

  • یہ گرفتاری نہیں، سراسر اغواء ہے! کسی جمہوریت میں کیا ایسے شرمناک واقعات ممکن ہیں؟ سیاسی کارکنان سے دشمنوں کا سا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔ اور یہ سب بیرونی پشت پناہی سےمسلط کی جانےوالی مجرموں کی سرکار کو ہم سے تسلیم کروانے کیلئے کیا جارہا ہے۔ pic.twitter.com/3NYS1BCjtf

    — Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 9, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا، سابق وزیر اعظم عمران خان نے گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ " یہ اغوا ہے، گرفتاری نہیں، کیا ایسی شرمناک حرکتیں کسی جمہوریت میں ہو سکتی ہیں؟ سیاسی کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جاتا ہے اور یہ سب ہمیں بدمعاشوں کی غیر ملکی حمایت یافتہ حکومت کو قبول کرنے کے لیے کیا جارہا ہے ۔ جبکہ شہباز گِل کی گرفتاری کے بعد ملک کے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے قانون نہیں توڑا اور یہ گرفتاری قانونی تھی۔ پاکستان کے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کی زیرقیادت حکومت پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو اس سے ملک میں عدم استحکام اور خونی سیاست ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.