ETV Bharat / international

Pakistan Rangers Detain Indians پاکستانی رینجرز نے اسمگلنگ کے الزام میں چھ بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 9:15 PM IST

Updated : Aug 22, 2023, 9:29 PM IST

پاک فوج نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی رینجرز کے دستوں نے 6 بھارتی شہریوں کو پاکستانی حدود میں گرفتار کیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ وہ تمام ملک میں منشیات، ہتھیار اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاکستانی فوج کے اس دعوے پر بھارتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

Pakistan Rangers detain 6 Indian smugglers says pak Army
پاکستانی رینجرز نے اسمگلنگ کے الزام میں چھ بھارتی شہریوں کو حراست میں لیا

اسلام آباد: پاکستان کی فوج نے نے منگل کو کہا کہ اس کے رینجرز نے چھ بھارتیوں کو حراست میں لیا ہے جو مبینہ طور پر 29 جولائی سے 3 اگست کے درمیان ملک میں منشیات، ہتھیار اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کی میڈیا ونگ، انٹر سروسز پبلک ریلیشنز، نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کے ساتھ بین الاقوامی سرحد پر تعینات پاکستانی رینجرز کے دستوں نے 29 جولائی سے 3 اگست تک 6 بھارتی شہریوں کو پاکستانی حدود میں گرفتار کیا ہے۔پاکستانی فوج کے اس دعوے پر بھارتی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد اسمگلر اور جرائم پیشہ افراد تھے جو پاکستان میں "منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود" اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے اور ان بھارتی اسمگلروں سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے اور مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے لیے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے چار اسمگلروں کا تعلق بھارتی ریاست پنجاب کے فیروز پور سے ہے، جن کے نام گرومیج ولد گلدیپ سنگھ، شندر سنگھ ولد بھورا سنگھ، جوگندر سنگھ ولد ٹھاکر سنگھ اور وشال ولد جگا ہیں۔ جبکہ رتن پال سنگھ کا تعلق جالندھر سے ہے اور گرویندر سنگھ کا تعلق لدھیانہ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Aug 22, 2023, 9:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.