ETV Bharat / international

Pakistan Crisis پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے خدشات میں اضافہ - پاکستان دیوالیہ

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ اس سے بچنے کے لیے پاکستان کے پاس صرف تین سال کا وقت ہے۔ دراصل پاکستان نے بڑے پیمانے پر غیر ملکی قرضہ لیا ہوا ہے جسے 2023-26 کے درمیان ادا کرنا ہوگا، ورنہ وہ دیوالیہ ہو جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 8, 2023, 11:39 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کو اپریل 2023 تا جون 2026 کے درمیان 77.5 بلین ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہے۔ ایسی صورت حال میں، نقدی کے بحران کا سامنا کرنے والا ملک دیوالیہ ہونے کے 'حقیقی' خطرہ ہے۔ یونائیٹڈ سٹیٹس انسٹی ٹیوٹ آف پیس (یو ایس آئی پی) جو کہ امریکہ میں قائم ایک معروف تحقیقی ادارہ ہے، نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک تجزیے میں انتباہ کیا ہے۔

پاکستان دیوالیہ ہونے کے دہانے پر

جیو نیوز نے جمعرات کو یو ایس آئی پی کے حوالے سے کہا کہ آسمان چھوتی مہنگائی، سیاسی کشمکش اور بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے درمیان، پاکستان کو بڑے پیمانے پر غیر ملکی قرضوں کی واجبات کی وجہ سے دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے۔ پاکستان اس وقت غیر ملکی قرضوں، کمزور مقامی کرنسی اور کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر سے دوچار ہے۔

تین سالوں میں 77 ارب ڈالر کی ادائیگی

یو ایس آئی پی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اپریل 2023 سے جون 2026 تک پاکستان کو 77.5 بلین ڈالر کا غیر ملکی قرضہ واپس کرنا ہے جو کہ 350 ارب ڈالر کی معیشت کے لیے 'بہت بڑی رقم' ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان اس ذمہ داری کو ادا نہیں کرتا ہے تو اسے تباہ کن اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو اگلے تین برسوں میں چینی مالیاتی اداروں، نجی قرض دہندگان اور سعودی عرب کو بھاری ادائیگیاں کرنی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Pak Economic Crisis رمضان المبارک میں ریلیف کی امید نہیں، آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیر سے بحران مزید گہرا ہوگیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.