ETV Bharat / international

Pak New Army Chief نئے آرمی چیف کی تقرری کے سلسلہ میں پاک صدر کی عمران خان سے ملاقات

author img

By

Published : Nov 24, 2022, 6:02 PM IST

پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے بتایا کہ پاک فوج میں اہم عہدوں پر تقرری سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر مشاورت کے لیے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے سیاسی اور آئینی امور پر گفتگو کی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال بھی کر دی ہے۔ Pak New Army Chief

Imran Khan
عمران خان

لاہور: پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما فواد چودھری نے اس کی اطلاع دی۔ انھوں نے کہا کہ پاک فوج میں اہم عہدوں پر تعیناتی سے متعلق وفاقی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر مشاورت کے لیے صدر نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ فواد چودھری نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران سیاسی اور آئینی امور بھی گفتگو کی گئی۔Pak New Army Chief

صدر سے ملاقات کے بعد عمران خان نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت کے لیے قانونی ماہرین کے اجلاس کو طلب کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شام سات بجے قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کیا ہے، عمران خان وڈیولنک کے ذریعے اپنے قانونی مشیروں سے نئے آرمی چیف کی تقرری پر مشاورت کریں گے۔ پاکستانی میڈیا اے آر وائی نیوز کے مطابق اجلاس میں شرکت کے لیے قانونی مشیروں کو پیغامات بھجوا دیے گئے ہیں۔

دوسری جانب نئے آرمی چیف کی نامزدگی پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آرمی چیف تعیناتی میں پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ سینیٹر شبلی فراز نے اس حوالے سے پارٹی موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقرری کا عمل آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔ آرمی چیف کی تقرری پر صدر قانون اور آئین کے مطابق چلیں گے اور اس معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔ پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے مشورہ صدر مملکت کا اخلاقی حق ہے جو انہیں استعمال کرنا چاہیے اور اس حوالے سے مشورہ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistan's New Chief of the Army Staff سید عاصم منیر کو پاکستان کا اگلا آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

اس سے قبل پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعرات کو لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو موجودہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ نیا آرمی چیف منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔ اس کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سمری صدر علوی کے پاس چلی گئی ھے، اب عمران خان کا امتحان ھے کہ وہ وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ھے یا متنازعہ، صدر علوی کی بھی آزمائش ھے کے وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کرینگے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پے۔انھوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈر ادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.