پاکستان کے صدر عارف علوی نے نو تشکیل شدہ کابینہ کو حلف دلانے سے پیر کو معذرت کر لی جس کے بعد تقریب ملتوی کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پیر کو کابینہ کو حلف دلایا جانا تھا لیکن صدر مملکت نے حلف دلانے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب اب منگل یا بدھ کو ہوگی اور سینیٹ کے صدر صادق سنجرانی کابینہ سے حلف لیں گے۔Pakistan New Cabinet Oath Ceremony
یہ بھی پڑھیں: Political Crisis in Pakistan: پاکستان کے صدر نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر عام انتخاب کرانے کی اپیل کی
اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو 14 پی پی پی کو 11 اور جے یو آئی ایف کو چار وزارتیں مل سکتی ہیں۔ دریں اثناجے یو آئی ایف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور حکمران مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے مخلوط حکومت سے جلد انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ہمیں جلد از جلد عوام کے پاس جانا چاہیے اور نیا مینڈیٹ لینا چاہیے۔Pak President On New Cabinet Oath Ceremony
یو این آئی