اسلام آباد: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر کو چینی ہم منصب لی کی کیانگ کی دعوت پر چین کا اپنا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ کی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف رواں برس اپریل میں وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ چین کا دورہ کریں گے۔دفترخارجہ نے بتایا کہ دورہ چین میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔Shehbaz Sharif to visit China
وزیراعظم اپنے پہلے سرکاری دورے میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
دفترخارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم دنیا کے ان پہلے رہنماؤں میں سے ایک ہوں گے جو چین کی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد دورہ کر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ 'وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ چین اور پاکستان کی قیادت کی سطح پر معمول دوروں کی عکاسی کرتا ہے'۔وزیراعظم شہباز شریف اس سے قبل رواں ہفتے ہی سعودی عرب کا دو روزہ دورہ کر چکے ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: Shahbaz Sharif Slams Imran Khan شہباز نے عمران کو سب سے بڑا دھوکے باز قرار دیا
یو این آئی