ETV Bharat / international

Car Accident in Japan جاپان میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 2:28 PM IST

جاپان میں ایک کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ car crashes into restaurant in japan

جاپان میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک
جاپان میں کار حادثے میں ایک شخص ہلاک

ٹوکیو: جاپان کے اوکیاما علاقے میں ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ایک ریستوران گھس گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ یہاں کے مقامی میڈیا نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ براڈکاسٹر این ایچ کے کے مطابق، کار جمعہ کی رات اوکیاما شہر میں ایک ریستوران سے ٹکرا گئی۔ شدید زخمی کار ڈرائیور کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی اور کار حادثے میں تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ براڈ کاسٹر کے مطابق حادثہ کے وقت ریستوران کے اندر 10 افراد موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حادثے کی وجہ جاننے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mayanmar Road Accident میانمار میں گاڑی پلٹنے سے 5 افراد ہلاک، 23 زخمی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.