ویلنگٹن: ایک تحقیق میں یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ نیوزی لینڈ کی تیار کردہ کووڈ-19 ویکسین 'کیوی ویکس' کو پری کلینیکل ٹیسٹنگ میں مکمل طور پر محفوظ سمجھا گیا ہے۔ ویکسین الائنس ایئوٹیروا نیوزی لینڈ (وی اے اے این زیڈ) کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق، مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کی منفرد تشکیل کووڈ-2 کے علاج میں محفوظ اور انتہائی موثر مدافعت فراہم کرتی ہے۔ آئی سائنس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 'کیوی ویکس‘ کو حکومت کی کووڈ -19 ویکسین پہل کے تحت وی اے اے کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے۔
اس ویکسین کا آزادانہ طور پر امریکہ میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اور یونیورسٹی آف میلبورن میں تجربہ کیا گیا ہے۔ ملاگھن انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ، وی اے اے این زیڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیجسٹن وائگ نے کہا، "آنے والے کئی برسوں تک کووڈ ہمارے ساتھ رہے گا۔ لہذا ایک محفوظ اور موثر بوسٹر آپشن ہونے سے، خاص طور پر کمزور آبادی کے لیے زیادہ لوگوں کو وائرس سے بچانے میں مدد ملے گی۔ وائگ نے کہا کہ کیوی ویکس ایک پروٹین پر مبنی ویکسین ہے جو وائرس کے مخصوص اسپائکس سے جینیاتی معلومات کا استعمال کرکے بہت سی روایتی ویکسینوں کی طرح کام کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: INCOVACC COVID Vaccine Launch: بھارت کی پہلی نیزل ویکسین اِنکوویک لانچ
وی اے اے این زیڈ کی ویکسین کی تشخیص کرنے والی ٹیم کی سربراہ لیزا کونر نے کہا کہ اسے خاص طور پر وائرس کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اومیکرون سمیت تمام ویرئنٹس کے لیے ایک وسیع اینٹی باڈی اور ٹی سیل ردعمل فراہم کرتا ہے۔ جس سے بیماری کے خلاف مکمل تحفظ فراہم ہوتا ہے اور اس کی روک تھام ہوتی ہے۔ کونر نے کہا کہ ویکسین کے ذریعے پیدا ہونے والا مدافعتی ردعمل بھی بہت پائیدار اور دیرپا ہے اور اب تک کے نتائج بتاتے ہیں کہ کیوی ویکس ریفریجریٹر کے درجہ حرارت پر کئی ماہ اور کمرے کے درجہ حرارت پر کم از کم ایک ماہ تک برقرار رہے گا۔
یو این آئی