ETV Bharat / international

Audio Leak of PM Shehbaz Sharif پاکستان کی سیاست میں نیا تنازع، وزیراعظم شہباز شریف کی مبینہ آڈیو لیک

author img

By

Published : Sep 25, 2022, 9:02 PM IST

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور ایک سرکاری عہدیدار کے درمیان مبینہ گفتگو کی آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہونے کے بعد اب کئی سوالات کھڑے ہورہے ہیں۔ کئی حلقوں میں یہ سوال بھی زیر بحث ہے کہ کیا وزیراعظم کا دفتر بھی اب محفوظ نہیں ہے۔ Audio Leak of PM Shehbaz Sharif

Etv Bharat
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف پر ہفتے کے روز وزیر اعظم اور ایک سرکاری اہلکار کے درمیان ہونے والی مبینہ گفتگو کے افشا ہونے کے بعد ان کے ایک رشتہ دار کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔شہباز شریف کی گفتگو کی دو منٹ سے زیادہ کی آڈیو ریکارڈنگ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خاندان کے کاروباری مفادات کو ریاست کے مفادات سے اوپر رکھتے ہیں۔ Audio Leak of PM Shehbaz Sharif

  • وزیر اعظم کی Leaked Call کئ حوالوں سے انتہائ تشویشناک ہے ہمیشہ کی طرح خاندانی کاروبارکےتحفظ کیلئے قوانین کو بالائے پشت رکھنا تو شریف فیملی کا پرانا وطیرہ ہے ہی لیکن ایکسپریس اور جیو کے نیوز ہیڈز کی شہباز شریف اور حکومتی مشورہ سازی میں کردار میڈیا پر ایک اور کلنک کا ٹیکا ہے https://t.co/bvgZIdMlls

    — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پاکستانی اخبار ڈان کے مطابق لیک آڈیو کلپ میں شہباز شریف کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ مریم نواز شریف نے ان سے اپنے داماد راحیل کو بھارت سے پاور پلانٹ کے لیے مشینری کی درآمد کے لیے سہولت فراہم کرنے کو کہا تھا۔ آڈیو کلپ میں عہدیدار کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ 'اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو، جب یہ معاملہ ای سی سی اور کابینہ کے پاس جائے گا تو ہمیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس پر وزیر اعظم کی مبینہ آواز میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ داماد مریم نواز کو بہت عزیز ہیں، انہیں اس بارے میں بہت منطقی طور پر بتائیں پھر میں ان سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ مریم نواز کی بیٹی مہرالنسا نے دسمبر 2015 میں صنعتکار چودھری منیر کے بیٹے راحیل سے شادی کی تھی، یہ شادی اس لیے قابل ذکر تھی کہ اس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شرکت کی تھی۔ پاکستان تحريک انصاف کے کئی رہنماؤں نے اس آڈیو کو ٹویٹر اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کیا۔ اس آڈیو لیک کے حوالے سے ایک ٹویٹر ٹرینڈ بھی چل رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.