ETV Bharat / international

Cases against Imran Khan پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 76 سے زائد مقدمات - pakistan news

گذشتہ برس اپریل میں اقتدار سے برطرف کیے جانے کے بعد سے ہی عمران خان موجودہ حکومت سے قبل از وقت عام انتخاب کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن موجودہ حکومت انتخابات کا اعلان کرنے کے بجائے عمران خان پر ہی متعدد معاملات میں 76 سے زائد مقدمات درج کرا چکی ہے۔ سیاسی ماہرین کے درمیان یہ ایک عام فہم ہے کہ اتحادی حکومت خان کو قانونی مقدمات میں نااہل قرار دے کر اگلے عام انتخابات کے لیے سیاسی دوڑ سے باہر کرنا چاہتی ہیں۔

former PM of Pakistan Imran Khan
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان
author img

By

Published : Mar 12, 2023, 1:25 PM IST

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان ان دنوں مختلف کیسز میں متعلقہ عدالتی کارروائیوں سے گھرے ہوئے ہیں کیونکہ وہ شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت پر قبل از وقت انتخابات کے اعلان کے لیے دباؤ ڈالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ خان کے خلاف اس وقت ملک میں 76 سے زائد مقدمات درج ہیں، جو شہباز شریف حکومت کے لیے سابق وزیر اعظم کی عوامی حمایت اور مقبولیت سے نمٹنے کے لیے ایک راستہ کے طور پر سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ موجودہ حکومت عمران خان کو سیاست میں نااہل کروانا چاہتی ہے یا ان کو گرفتار کرکے الیکشن کروانا چاہ رہی ہے۔

گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں عمران خان تحریک عدم اعتماد کا ووٹ ہارنے کے بعد اقتدار سے باہر ہو گئے تھے۔ اس کے بعد سے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان خود اپنی برطرفی کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر ہیں، جسے انہوں نے اپنی حکومت کے خلاف امریکی حمایت یافتہ حکومت کی تبدیلی کی مہم قرار دیا اس موجودہ حکومت کو امپورٹیڈ حکومت کا نام دیا۔ اس کے بعد حکومت کی تبدیلی کے بیانیے کے لیے عوامی حمایت کو سوشل میڈیا پر زور دار مہم، 80 سے زائد عوامی ریلیوں اور جلسوں، ویڈیو لنکس کے ذریعے عوامی خطابات اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کے مسلسل مطالبات کے ذریعے عمران خان کو زبردست عوامی حمایت حاصل ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ گزشتہ ایک برس سے پاکستان میں خان اور ان کی حکومت کی تبدیلی کے بارے میں ہر روز بات ہوتی رہتی ہے۔

جہاں خان بڑی حد تک ملک کی مقبول ترین سیاسی شخصیت کے طور پر کھڑے ہیں اور ان کی مقبولیت کا گراف روز بروز بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ وہیں حکمران حکومت نے ان کے خلاف بدعنوانی، دہشت گردی، بغاوت، نفرت انگیز تقریر، تشدد پر اکسانے اور ریاست مخالف تقاریر پر درجنوں مقدمات درج کیے گئے ہیں اور حکومت تمام قانونی ذرائع سے پی ٹی آئی کے سربراہ کی مقبولیت کو کم کرنا چاہ رہی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنے اس مقصد میں کامیاب ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) اور کوئٹہ، بلوچستان کی ایک سیشن عدالت نے متعدد جاری عدالتی مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ انہیں عدالتوں کی جانب سے بارہا ججوں کے سامنے پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تاہم، ان کے خلاف مقدمات میں عدالت میں جانے سے ان کا انکار یا ہچکچاہٹ گولی لگنے کے بعد سے ان کی سیکیورٹی خدشات سے منسلک ہے۔ دوسری جانب شہباز شریف حکومت اچھی طرح جانتی ہے کہ جلد یا بدیر انہیں الیکشن میں جانا پڑے گا۔ اور اسے مقابلہ کرنے اور جیتنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے عمران خان کی مقبولیت، سیاسی حیثیت اور اس کے بیانیے کو ختم کرنے اور اس کے اثر و رسوخ میں کمی کی ضرورت ہے۔

ماہرین کے درمیان یہ ایک عام فہم ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کے سیاسی اتحادی اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ خان کو ان کے خلاف قانونی مقدمات میں نااہل قرار دے کر اگلے عام انتخابات کے لیے سیاسی دوڑ سے باہر کر دیا جائے۔ اور یہ توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے ذریعے کیا جا سکتا ہے، جس میں خان اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر توشہ خانہ سے تحائف وصول کیے اور انہیں مقامی مارکیٹ میں زیادہ قیمت پر فروخت کیا۔ یہ بھی خیال کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کا غیر ملکی فنڈنگ ​​کیس بھی کچھ ایسا ہے جس کا فیصلہ ان کی جیل اور سیاسی دوڑ سے نااہلی کا باعث بن سکتا ہے، اس کے علاوہ عمران خان پر اپنی مبینہ بیٹی کو پوشیدہ رکھنے کا بھی الزام ہے جس میں ان کو نااہل کیے جانے کا خدشہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.