ETV Bharat / international

Samarkand SCO Summit: ایس سی او سربراہی اجلاس میں نریندر مودی اور شہبازشریف کی ملاقات کا امکان، رپورٹ

author img

By

Published : Aug 11, 2022, 5:32 PM IST

15 اور 16 ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کی ملاقات کا امکان ہے۔ سربراہی اجلاس ازبکستان کے شہر سمرقند میں منعقد ہوگا۔ Samarkand SCO Summit

Modi-Shehbaz Sharif meeting likely during Samarkand SCO summit: Report
ایس سی او سربراہی اجلاس میں نریندر مودی اور شہبازشریف کی ملاقات کا امکان، رپورٹ

اسلام آباد: بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم نریندر مودی اور شہباز شریف کی ازبکستان کے شہر سمرقند میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات کا امکان ہے۔Samarkand SCO Summit

پاکستان کا اخبار روزنامہ جنگ نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 سے 16 ستمبر کو ہونا ہے جس میں تنظیم کے رہنما علاقائی چیلنجز پر بات کرنے کے لیے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اس دوران ان کی چین، روس، ایران کے صدور کے علاوہ پی ایم مودی سے ملاقات کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: SCO Meet in Uzbekistan: جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے ازبکستان کے دورے پر

ذرائع نے مزید تصدیق کی کہ 28 جولائی کے اجلاس میں ایس سی او کے وزرائے خارجہ نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ایس سی او ممالک کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔تاہم تاشقند میں ہونے والے اجلاس میں شریک وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستانی اور بھارتی رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ ملاقات طے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستمبر میں بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم کے درمیان کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ بھٹو نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں شنگھائی تعاون تنظیم کا حصہ ہیں اور دونوں ممالک صرف اس تنظیم کی وسیع البنیاد سرگرمیوں میں ایک ساتھ شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.