ETV Bharat / international

Russia Ukraine war یوکرین میں ڈیم پر میزائل حملہ، سیلاب کا خطرہ

یوکرین میں ڈیم پر میزائل سے حملہ کیا گیا ہے۔ جس پر صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے جوابی حملے کے بدلے کے طورپر کیا گیا ہے۔Russia Ukraine war

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 15, 2022, 10:31 AM IST

کیف: یوکرین میں ایک بڑے آبی ذخائر کو نشانہ بنانے والے میزائل حملے میں ڈیم کے ٹوٹنے کے باعث سیلاب کے خطرے کے پیش نظر کروی ریہ کے رہائشیوں سے علاقہ خالی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔Russia Ukraine war

صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس کے (یوکرین) جوابی حملے کے بدلے کے طورپر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا "آپ کمزور ہیں جو عام شہریوں اور شہری سہولیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ذخائر کی کوئی فوجی قیمت نہیں ہے۔" انہوں نے زور دے کر کہا کہ دشمن ملک میدان جنگ سے بھاگ کر دور سے نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہاہے۔

دریں اثنا، روس نے مبینہ میزائل حملے پر عوامی طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، حالانکہ روسی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخر میں مشرقی یوکرین میں پاور پلانٹس پر حملے کے سبب وہاں بلیک آوٹ کی صورت حال پیدا ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Russia Ukraine war روسی فوجیوں پر یوکرینی شہریوں پر تشدد کا الزام

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.