ETV Bharat / international

Massive Fire Breaks Out in Bangladesh بنگلہ دیش کے سب سے بڑے کپڑا بازار میں آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 4:00 PM IST

ڈھاکہ کے بنگا بازار کپڑے کی مارکیٹ میں زبردست آتشزگی ہوئی۔ حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے بنگا بازار علاقہ میں منگل کی صبح شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڑ محکمہ اور سول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی کم سے کم 41اکائیوں کام کر رہی ہیں۔ فائر سروس کنٹرول روم کے ڈیوٹوٹی آفیسررفیع الفاروق نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے ملک کے سب بڑے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی حالانکہ، انہو ں نے آگ لگنے کے وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال آگ پر قابو پانے کے لئے فائر سروس کی41 یونٹ کا م کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی اکائیاں راستے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا، بنگلہ دیش کی فوج ایک ریسکیو ٹیم اور فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر کو شدید آگ پر قابو پانے کے لئے تعینات کیا گیاہے۔ آئی ایس پی آر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راشدالعالم خان نے یومیہ اخبار 'پروتھم ایلو' کو بتایا کہ فوج کی ایک مشترکہ ٹیم،فضائیہ کی ایک ٹیم ریسکیو اور ایک ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کا کام کر رہے ہیں۔ فائر سروس نے بتایا کہ آگ میں بازار کی زیادہ تر دکانیں جل کر خاک ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Explosion in Russia روس کے ایک کیفے میں دھماکہ، ایک شخص ہلاک

Fire in Spain اسپین کے جنگلوں میں شدید آگ، سولہ سو لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچایا گیا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.