ETV Bharat / international

Typhoon in Philippines مارکوس نے گردابی طوفان سے متاثرہ چار علاقوں کو آفات متاثرہ قرار دیا - گردابی طوفان

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے بدھ کو ملک کے چار علاقوں کو شدید گردابی طوفان نلگے کی وجہ سے آفات متاثرہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفات سے متاثرہ ریاست کے اعلان سے ان علاقوں میں سرکاری اور نجی شعبے کی بچاؤ، بحالی، راحت اور بحالی کی کوششوں میں تیزی آئے گی اور بنیادی ضروریات اور اہم اشیاء کی قیمتوں کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔Typhoon in Philippines

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Nov 2, 2022, 5:18 PM IST

منیلا: فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس نے بدھ کو ملک کے چار علاقوں کو شدید گردابی طوفان نلگے کی وجہ سے آفات متاثرہ قرار دیا ہے۔مارکوس نے ایک دستاویز پر دستخط کیے جس میں کلبارزون، بیکول ریجن، ویسٹرن ویزاس اور مسلم منڈاناؤ (بی اے آر ایم ایم) میں بنگسامورو خود مختار علاقے کو چھ ماہ کے لئے آفات متاثرہ قرار دیا۔ اس علاقے کے 14 لاکھ سے زیادہ لوگ نلگے طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔Typhoon in Philippines

انہوں نے کہا کہ آفات سے متاثرہ ریاست کے اعلان سے ان علاقوں میں سرکاری اور نجی شعبے کی بچاؤ، بحالی، راحت اور بحالی کی کوششوں میں تیزی آئے گی اور بنیادی ضروریات اور اہم اشیاء کی قیمتوں کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ فلپائن سے ٹکرانے والے سب سے تباہ کن طوفان نلگے کی وجہ سے ملک کے کئی حصوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے پیر کو کم از کم 132 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو متاثرہ علاقوں میں مسلسل نقصان کے تخمینہ کو مدنظر رکھتے ہوئے اور نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کونسل کی سفارشات کی بنیاد پر دیگر علاقوں کو بھی آفات متاثرہ اعلان قرار دیا جاسکتا ہے۔

نلگے اس سال فلپائن سے ٹکرانے والا 16 واں گردابی طوفان ہے۔ ہفتے کی صبح اس نے بیکول کے علاقے کے ایک جزیرے کے صوبے کاٹندیونس کو نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Typhoon Noro in Philippines فلپائن میں سمندری طوفان نورو سے آٹھ افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.