ETV Bharat / international

Lahore High Court لاہور ہائی کورٹ نے اپنے افسران کے لیے 308 نئی کاریں خریدی - لاہور ہائی کورٹ

لاہور ہائی کورٹ نے اپنے افسران کے لیے 308 نئی کاریں خریدی ہیں جن میں سے 122 گاڑیاں پنجاب بھر کے سول ججوںمیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ تمام سول ججوں سے سابقہ الاٹ شدہ گاڑیاں اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں/سینئر سول ججوں کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے۔Lahore High Court

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 3:35 PM IST

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے اپنے افسران کے لیے 308 نئی کاریں خریدی ہیں جن میں سے 122 گاڑیاں پنجاب بھر کے سول ججوںمیں تقسیم کی جا رہی ہیں۔Lahore High Court

ڈان نیوزکی رپورٹ کے مطابق ڈان کو موصول دستاویز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ڈائریکٹر جنرل نے راولپنڈی، بہاولپور، گجرات، لاہور، منڈی بہاؤالدین، مظفر گڑھ، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راجن پور، راول پنڈی، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججوں کو خط لکھ کر بتایا ہے کہ وہ 2016 میں الاٹ کی گئی سرکاری گاڑیوں کی جگہ نئی گاڑیاں حاصل کرسکتے ہیں۔

لاہور ہائی کورٹ کے گزشتہ ماہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے جولائی تک لاہور کی پرنسپل سیٹ پر 53ہزار 955، ملتان میں 24 ہزار 174، بہاولپور میں 11ہزار221 اور راولپنڈی بینچ میں 6ہزار412 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ دستاویز میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پنجاب کی ضلعی عدلیہ نے اسی عرصے کے دوران 16 لاکھ سے زائد مقدمات کا فیصلہ کیا، تاہم اسی عرصے کے دوران سول اور سیشن عدالتوں میں 11 لاکھ 60 ہزار نئے مقدمات دائر کیے گئے۔

دستاویز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورت نے 308 نئی خریدی گئی سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل گاڑیوں میں سے 122 گاڑیاں سنیارٹی کی بنیاد پر ان سول ججز کو الاٹ کرنے کی اجازت دی ہے جن کے پاس اس وقت سوزوکی کلٹس ماڈل 2016 کی سرکاری گاڑیاں ہیں۔ تمام سول ججوں سے سابقہ الاٹ شدہ گاڑیاں اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں/سینئر سول ججوں کے حوالے کرنے کا کہا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: First woman Supreme Court judge in Pakistan: عائشہ ملک کو پاکستان سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے کی سفارش

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.