ETV Bharat / international

Biden to Meet Modi at Quad Summit: آئندہ ماہ ٹوکیو میں بائیڈن کواڈ سمٹ میں مودی سے ملاقات کریں گے - کواڈ سمٹ میں بائیڈن مودی کی ملاقات متوقع

وائٹ ہاؤس کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ ماہ ٹوکیو میں صدر بائیڈن آسٹریلیا، جاپان، ہندوستان اور امریکہ کے کواڈ گروپ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ Biden to Meet Modi at Quad Summit

Joe Biden to meet PM Modi at Quad summit in Tokyo next month
آئندہ ماہ ٹوکیو میں بائیڈن کواڈ سمٹ میں مودی سے ملاقات کریں گے
author img

By

Published : Apr 28, 2022, 9:13 PM IST

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن مئی میں جاپان میں کواڈ سمٹ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بائیڈن 20 سے 24 مئی تک جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے تاکہ بائیڈن-ہیرس انتظامیہ کے آزاد اور کھلے ہند-بحرالکاہل خطے اور جمہوریہ کوریا اور جاپان کے ساتھ امریکی معاہدے مضبوط کیا جاسکے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ دورہ ہند-بحرالکاہل کے خطے کے ساتھ ایک سال سے زیادہ کی شدید سفارت کاری پر مبنی ہوگا، جس میں واشنگٹن ڈی سی میں 12-13 مئی کو ہونے والی یو ایس۔آسیان خصوصی سربراہی کانفرنس بھی شامل ہے۔Biden to Meet Modi at Quad Summit

یہ بھی پڑھیں:Modi and Joe Biden Virtual Meeting: مودی اور بائیڈن کا روس یوکرین جیسے اہم مسائل پر تبادلہ خیال

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر بائیڈن جمہوریہ کوریا کے نو منتخب صدر یون سک یول اور جاپانی وزیر اعظم کشیدا فومیو سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ٹوکیو میں صدر بائیڈن آسٹریلیا، جاپان، ہندوستان اور امریکہ کے کواڈ گروپ کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کے شروع میں واشنگٹن میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ہونے والی 2+2 بات چیت سے پہلے مودی کے ساتھ اپنی ورچوئل دو طرفہ ملاقات کے دوران بائیڈن نے کہا تھا کہ کواڈ لیڈروں کی چوٹی کانفرنس 24 مئی کو جاپان میں ہونے والی ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.