ETV Bharat / international

Israeli Shot Dead مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا - occupied West Bank news

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 2023 کے آغاز سے اسرائیلی فورسز نے 26 بچوں سمیت کم از کم 158 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ اسی دوران اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Israeli shot dead near illegal settlement in occupied West Bank
مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا
author img

By

Published : May 30, 2023, 9:21 PM IST

یروشلم: اسرائیلی فوج کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی بستی کے قریب گولی لگنے سے ایک اسرائیلی شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ مقامی میڈیا نے اس شخص کی شناخت میر تماری کے نام سے کی ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس کی عمر 30 سال تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے شمالی مغربی کنارے میں بستیوں کا انتظام کرنے والی اسرائیلی تنظیم شمرون ریجنل کونسل کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ چار سالوں سے غیر قانونی بستی ہرمیش میں مقیم تھا۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق الفتح سے منسلک الاقصیٰ شہداء بریگیڈ کے ایک رکن نے کہا کہ اس نے یہ حملہ اسرائیل کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کا بدلہ لینے کے لیے کیا ہے اور اسی طرح ہمارا انتقام ہے۔ وہیں اس حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے کہا کہ انہوں نے دو حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ یہودی آباد کاروں نے اعلان کیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں احتجاج کریں گے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب اسرائیل اپنی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کے تحت مقبوضہ علاقے میں رات کے وقت فوجی چھاپوں میں تیزی لائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق، 2023 کے آغاز سے اسرائیلی فورسز نے 26 بچوں سمیت کم از کم 158 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ مرنے والوں میں 9 سے 13 مئی تک محصور غزہ کی پٹی پر چار روزہ حملے کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے 36 فلسطینی بھی شامل ہیں۔اسی دوران اسرائیلیوں کے خلاف فلسطینیوں کے حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ 700,000 سے زیادہ اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں بستیوں میں رہتے ہیں، جس پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.