ETV Bharat / international

Israeli Flights to Turkey: اسرائیلی ایئرلائن پندرہ برس بعد ترکیہ کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرے گی - ترکیہ اسرائیل ہوابازی معاہدہ

اسرائیلی ایئرلائن 15 سال کی معطلی کے بعد ترکیہ کے لیے دوبارہ اپنی پروازیں شروع کرنے والی ہے۔ اسرائیلی ایئر لائنز Israeli Airlines نے 15 برس قبل سکیورٹی پابندیوں کی وجہ سے ترکیہ کے لیے پروازیں بند کر دی تھیں۔ Israeli Flights to Turkey

Israeli airlines to resume flights to Turkiye after 15 years
اسرائیلی ایئرلائن پندرہ برس بعد ترکیہ کے لیے دوبارہ پروازیں شروع کرے گی
author img

By

Published : Jul 8, 2022, 5:39 PM IST

یروشلم: اسرائیل ایئر لائنز 15 سال بعد ترکیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ Israeli Airlines to Turkiye اسرائیل کی وزارت ٹرانسپورٹ اور خارجہ امور کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے ہوابازی معاہدے کے تحت ترکیہ کے مختلف مقامات کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسرائیلی ایئر لائنز نے 15 برس قبل سکیورٹی پابندیوں اور بے تحاشہ اخراجات کی وجہ سے ترکیہ کے لیے پروازیں روک دی تھیں۔

اس وقت صرف بڑی ترک کمپنیاں ترکش ایئر لائنز اور پیگاسس ایئر لائنز دونوں ممالک کے درمیان روٹس پر پروازیں کرتی ہیں۔اسرائیل ایئرپورٹس اتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق، 2022 کی پہلی ششماہی میں، نصف ملین سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی ترک ایئر لائنز، اسرائیل سے آنے اور جانے والے مسافروں کی تعداد میں تیسرے نمبر پر رہی۔ اسرائیل کے وزیر ٹرانسپورٹ میرو میکیلی نے کہا کہ "یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان ہوا بازی کے تعلقات کو فروغ دینے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ اس سے اسرائیل اور خطے کے ممالک کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی تعلقات مضبوط ہوں گے۔"

یہ بھی پڑھیں:

Israel–Turkey Relations: ’اسرائیل کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے‘

Israeli Forces Raid Al-Aqsa Mosque: اردوگان نے یروشلم میں پرتشدد واقعات کے درمیان اسرائیلی صدر سے فون پر بات کی

اس ہفتے اسرائیل کے وزیر اقتصادیات اورنا باربیوف نے ترکیہ میں اسرائیل کے اقتصادی اور تجارتی مشن کے دفتر کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔حالیہ مہینوں میں اسرائیل اور ترکیہ کے تعلقات برسوں کی کشیدگی کے بعد بہتر ہوئے ہیں۔مارچ میں، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے ​​انقرہ کا دورہ کیا اور اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.