ETV Bharat / international

Israel election 2022 اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بنجامن نیتن یاہو سے شکست تسلیم کر لی

author img

By

Published : Nov 3, 2022, 10:57 PM IST

اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے بنجامن نیتن یاہو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے تمام محکموں کو حکم دیا ہے کہ وہ اقتدار کی منظم منتقلی کے لیے تیار رہیں۔اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کے گروپ نے 120 رکنی پارلیمنٹ میں 65 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔Israel election 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپڈ نے جمعرات کو حزب اختلاف کے رہنما بنجامن نیتن یاہو کو فون کیا اور انہیں ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد دی، کیونکہ اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی قیادت میں دائیں بازو کے گروپ نے جمعرات کو 120 رکنی پارلیمنٹ میں 65 نشستوں کے ساتھ آسانی سے اکثریت حاصل کر لی ہے، جس سے نیتن یاہو کے دوبارہ وزیر اعظم بننے کی راہ ہموار ہوگئی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ابھی تک 91 فیصد بیلٹ پیپرز کی گنتی ہو چکی ہے۔ Israel election 2022

سنٹرل الیکشن کمیٹی کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی کو 32، وزیر اعظم یار لپڈ کی پارٹی کو 24، مذہبی صیہونیت کو 14، قومی اتحاد کو 12، شاس 11 اور یونائٹیڈ ٹورا جیوڈزم کو آٹھ نشستیں ملی ہیں۔

چھوٹی پارٹیوں میں جو پارلیمنٹ کی نمائندگی کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے درکار 3.25 فیصد ووٹوں کی حد سے زیادہ حاصل کرنے والی پارٹیوں میں رام کو پانچ سیٹیں جیتنے کا امکان ہے، ہداش تال کے پاس بھی پانچ ایم پی ہیں جبکہ لیبر پارٹی کو صرف چار ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Israel Elections 2022 اسرائیل میں چار سال کے دوران پانچواں انتخاب، ایگزٹ پول میں نیتن یاہو کی اتحادی پارٹی کو برتری

نیتن یاہو کی قیادت میں حکومت میں خواتین کی تعداد میں تیزی سے کمی دیکھنے میں آئے گی۔ ٹائمز آف اسرائیل اخبار کے مطابق موجودہ نتائج میں سابق وزیر اعظم کی حمایت کرنے والی جماعتوں سے صرف نو خواتین کی پیش گوئی کی گئی ہے جب کہ انتہائی قدامت پسند گروپ سے کوئی بھی نہیں۔ نیتن یاہو کے لیے، جنھیں بدعنوانی کے تین الزامات پر مقدمے کا سامنا ہے، نتیجہ حیرت انگیز واپسی ہوگا۔

اسرائیل 2019 سے سیاسی تعطل اور عدم استحکام کے دور سے گزر رہا ہے، جب ملک کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم نیتن یاہو پر رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کا الزام لگایا گیا تھا۔ 25ویں پارلیمانی انتخابات میں تقریباً 67.80 لاکھ اسرائیلی شہری ووٹ ڈالنے کے اہل تھے۔ نیتن یاہو 1949 میں تل ابیب میں پیدا ہوئے تھے اور ملک کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک وزیر اعظم رہنے کا ریکارڈ ان کے پاس ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.