بنکاک: انڈونیشیا کے صدر جوکو وڈوڈو نے اتوار کو روس اور یوکرین کے دورے کے متعلق کہا کہ وہ دونوں ممالک کے صدور سے باہمی دشمنی کے خاتمے پر بات چیت کریں گے۔ انٹارا نیوز ایجنسی نے کہا کہ صدر وڈوڈو جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کے لیے 26 سے 28 جون تک جرمنی جائیں گے، اس کے بعد 29 جون کو یوکرین اور پھر 30 جون کو روس جائیں گے۔Indonesian president To Visit Russia Ukraine
وڈوڈو نے انٹارا نیوز ایجنسی کو بتایا، "جرمنی کے اپنے دورے کے بعد، میں صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے یوکرین کا سفر کروں گا۔ میرا مقصد دونوں ممالک کے درمیان پرامن مذاکرات کے لئے یوکرین کے صدر زیلنسکی کو مدعو کرنا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر نے یہ بھی کہا کہ زیلنسکی کے ساتھ میٹنگ ’روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کرنا" اور عالمی خوراک کی فراہمی کا سلسلہ بحال کرنے کے لئے ہے۔
رپورٹ کے مطابق وڈوڈو یوکرین اور روس کے درمیان دشمنی کو جلد از جلد ختم کرانے کے لیے بات چیت کرانا چاہتے ہیں۔ انڈونیشیا جی20 صدارت کا موجودہ حامل ہے، جو نومبر میں بالی میں اگلے گروپ کی سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔ (یو این آئی)