ETV Bharat / international

Imran Khan on Pak Economy فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معیشت کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے۔

Imran Khan
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان
author img

By

Published : May 29, 2023, 9:23 PM IST

لاہور: پاکستان کے سابق وزیر اعظم تحریک انصاف پارٹی ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کو پس پشت ڈال کر فسطائی حکومت نے مارشل لا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے معیشت کی بگڑتی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فسطائی حکومت پی ٹی آئی کو کچلنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت اوندھے منہ تباہی کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 315 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخ میں تیس روپے فی ڈالر کا فرق ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں مقامی یا غیرملکی سرمایہ کاری ناپید ہے، سرمایہ کاری نہ آنے سے جی ڈی پی میں شدید کمی واقع ہوگی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سرمایہ کاری نہ آنے سے معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا اور ملک نہایت بلند افراط زر، مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم رہنماؤں کے اربوں ڈالرز بیرون ملک ہیں یہ قابل فہم ہے کہ کیوں انہیں معیشت کی تباہی کی رتی بھر فکر نہیں ہے۔ ایک بیان میں عمران خان نے سوال کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کس طرح ملک کو مکمل معاشی تباہی کی طرف جانے دے رہی ہے؟ن کا کہنا تھا کہ ملک نہایت شدید ترین مہنگائی کے چنگل میں پھنسے گا، اسٹیبلشمنٹ ملک کو مکمل معاشی تباہی کی دلدل میں گرنے کی اجازت کیسے دے رہی ہے؟ (یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.