ماسکو: روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے صدر رافیل ماریانو گروسی سے ملاقات کی ہے۔ پوتن نے گروسی سے یہ ملاقات سینٹ پیٹرس برگ میں کی جس کے بارے میں ایک مختصر سا بیان جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری مسائل کو ایک سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے جو کہ کافی خطرناک امر ہے، مجھے امید ہے کہ ہماری کوششوں سے ایسے بیانات کی نفی کرنے میں مدد ملے گی اور چاہتے ہیں کہ تعاون کو معمول پر لایا جا سکے گا۔IAEA chief talks with Putin
یہ بھی پڑھیں: Russian Strikes on Zaporizhzhia یوکرین کے زاپورزہزیا پر روسی حملے میں کم از کم سترہ افراد ہلاک
پوتن نے کہا کہ زاپورزہزیا جوہری ری ایکٹر سے متعلق ہم مشاورت کے لیے تیار ہیں جس کے بارے میں گروسی نے کہا کہ یہ ری ایکٹر پورے علاقے کے لیے خطرہ تشکیل دے سکتا ہے لہذا احتیاط برتی جائے۔ اس کے علاوہ گروسی نے نیوکلیئر پاور پلانٹ کی حفاظت اور سلامتی پر تشویش کا اظہار کیا۔ گروسی نے کہا، ہمارے پاس ایسے مسائل ہیں جن کا جوہری تحفظ سے تعلق ہے، خاص طور پر Zaporizhzhia نیوکلیئر پاور پلانٹ اور جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میں اس کے لیے کوششیں کر رہا ہوں اور ایسے جوہری حادثے سے بچنے کی کوشش کریں جو عمومی طور پر اور خاص طور پر خطے میں بہت نقصان دہ ہو سکتا ہے۔