ETV Bharat / international

ٓAccidents in Egypt مصر، فرانس اور فلیپنس میں مختلف حادثات میں چودہ افراد ہلاک، متعدد زخمی

مصر میں ایک سڑک حادثے میں چھ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے وہیں فرانس میں عمارت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے جب کہ فلیپنس کے رہائشی علاقے میں آگ لگنے سے دو سال کی معصوم بچی سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔

Fourteen people died in different accidents in Egypt, France and Philippines
مصر، فرانس اور فلیپنس میں مختلف حادثات میں چودہ افراد ہلاک
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 4:09 PM IST

قاہرہ: مصر کے دارالحکومت قاہرہ سے متصل صوبہ گیزا میں ہفتہ کو ایک مائکرو بس اور ٹریکٹر کے درمیان تصادم میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ وزارت صحت کے ترجمان حسام عبدالغفار نے بتایا کہ حادثہ صبح سویرے اس وقت پیش آیا جب گیزا میں الکریمات روڈ پر ایک ایگزٹ کے قریب ایک مائیکرو بس ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر مائیکرو بس کے مسافر تھے، جو شدید زخمی ہیں۔

دوسرا حادثہ فرانس کے شہر مارسیلے میں پیش آیا جہاں چار منزلہ عمارت گرنے سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ فرنچ 20 منٹس اخبار نے اتوار کو اطلاع دی ہے کہ حادثہ لا پلین ضلع میں آدھی رات کے بعد پیش آیا۔ اخبار نے مارسیلے کے میئر بینوئٹ پیون کے حوالے سے بتایا کہ عمارت گرنے کے مقام پر آگ لگنے کی وجہ سے راحت اور امدادی کام میں مصروف عملہ کو سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایسٹ فرانس کے اخبار نے اطلاع دی ہے کہ دو بچوں سمیت کل گیارہ افراد کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا ہے۔

تیسرا حادثہ فلیپنس کے رہائشی علاقے میں پیش آیا جہاں ریزال صوبے کے ایک رہائشی علاقے میں ہفتہ کی رات دیر گئے زبردست آگ لگنے سے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ فلیپنس کی پولیس نے اتوار کے روز بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کو رات دس بجے سے قبل تیتے شہر میں آگ بھڑک اٹھی اور تیزی سے پرانے مکانات کے ایک علاقے میں پھیل گئی، جس پر قابو پایا گیا، تب تک 40 سے زائد گھر اس کی زد میں آگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس کے مطابق مقتولین گلی کے آخر میں اپنے گھر میں پھنسے ہوئے تھے اور لاش کچن کے فرش اور باتھ روم کے اندر سے ملی تھیں۔ مرنے والوں میں ایک دو سال کی معصوم بچی اور ایک 12 سالہ لڑکا شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے سے 60 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.