ETV Bharat / international

Former Chinese Justice Minister Sentenced چین کے سابق وزیر انصاف کو بدعنوانی کے جرم میں سزائے موت - sentenced to death for corruption

چین کے سابق وزیر انصاف فو ژینگوا کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فو ژینگوا نے غیر قانونی طور پر 117 ملین یوآن کی رقم اور تحائف یا تو براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے بطور رشوت قبول کیے۔ Former Chinese Justice Minister Sentenced

China's former justice minister given death sentence for corruption
چین کے سابق وزیر انصاف کو بدعنوانی کے جرم میں سزائے موت سنا دی گئی
author img

By

Published : Sep 22, 2022, 5:09 PM IST

Updated : Sep 22, 2022, 5:28 PM IST

چین کے سابق وزیر انصاف اور پبلک سکیورٹی کے اعلیٰ اہلکار فو ژینگوا کو جمعرات کو بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے جرم میں معطل سزائے موت سنائی گئی۔ چائنا ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ جیلن صوبے کے چانگچن میں انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے یہ فیصلہ سنایا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق فو کی موت کی سزا دو سال کے بعد عمر قید میں تبدیل کر دی جائے گی، پیرول کا کوئی امکان نہیں ہے۔ کیونکہ چینی قانون کے مطابق معطل سزائے موت بالعموم عمر قید میں تبدیل ہو جاتی ہے اور ایک لاکھ یوآن سے زائد کی بدعنوانی کرنے والے کو سزائے موت دی جاتی ہے۔Former Chinese Justice Minister Sentenced

اس سے قبل فو بیجنگ میونسپل پبلک سکیورٹی بیورو کے سربراہ، پبلک سکیورٹی کے نائب وزیر اور وزیر انصاف کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق، جیسا کہ چائنا ڈیلی نے نقل کیا ہے، فو نے اپنے سرکاری اختیار یا عہدے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری کارروائیوں، سرکاری عہدوں اور قانونی مقدمات کے حوالے سے دوسروں کے لیے فائدہ اٹھایا، جس کے بدلے اس نے غیر قانونی طور پر 117 ملین یوآن کی رقم اور تحائف یا تو براہ راست یا اپنے رشتہ داروں کے ذریعے بطور رشوت قبول کیے۔

فو نے 2005-21 تک دارالحکومت بیجنگ کے پولیس چیف سمیت مختلف سرکاری عہدوں پر کام کرتے ہوئے اپنی طاقت کا غلط استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔ سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق سابق وزیر اپنے بھائی اور دیگر ساتھیوں کے جرائم کو چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ چین ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے کیونکہ اس مرتبہ گرفتاری میں ایک اعلیٰ عہدے دار کا نام شامل ہے۔ ملک مالیاتی شعبے میں ملوث بدعنوانی سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہے۔ مزید برآں، حال ہی میں متعدد سینئر مالیاتی حکومتی عہدیداروں کی تحقیقات کی گئی ہیں اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔دی گلوبل ٹائمز کے مطابق اس فہرست میں ہینان میں چائنا ڈیولپمنٹ بینک کی برانچ کے سابق نائب سربراہ ژو ویہوا اور فوزیان میں پیپلز بینک آف چائنا کی برانچ کے سابق نائب سربراہ لن چوان وے شامل ہیں۔

Last Updated : Sep 22, 2022, 5:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.