ETV Bharat / international

Tourist Motorbike Ban انڈونیشیا کے ساحل پر غیر ملکی سیاح موٹر سائیکل کا استعمال نہیں کر سکیں گے

مقامی پولیس کے مطابق اس ساحل پر 171 سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے فروری کے آخر سے مارچ شروعات تک ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ جس کو لیکر ساحلی علاقے میں غیر ملکی سیاح کو موٹر سائکل کے استعمال پر سختی سے منع کیا گیا۔ سیاح ٹریول ایجنسی کے ذریعے فراہم کی گئی گاڑیوں کو ہی استعمال کر سکیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 9:58 PM IST

جکارتا: انڈونیشیاکے بالی ساحل کے انتظامیہ نے غیر ملکی سیاحوں کی طرف سے ٹریفک قانون توڑنے کے معاملے میں موٹر سائیکل کا استعمال کرنے سے منع کیا گیا۔ ورنر آئیواین کوسٹر نے کہا، غیر ملکی سیاحوں کو موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے ، بغیر شرٹ یا کپڑے پہنے،بغیر ہیلمیٹ اور بغیر لائسنس کے بھی ساحل پر گھومنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔' انہوں نے کہا کہ سیاح ٹریول ایجنسی کے ذریعے فراہم کی گئی گاڑیوں کو ہی استعمال کریں گے۔ مقامی پولیس ریکاڈ کے مطابق ، اس ساحل پر 171سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں نے فروری کے آخر سے مارچ شروعات تک ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ ان میں سے کچھ سیاح نقلی لائسنس پلیٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ کوسٹر نے کہا، اگر آپ ایک سیاح ہیں ، تو ایک سیاح کی طرح برتاؤ کریں۔

دراصل،بالی میں غیر ملکی سیاح اکثر ساحل کے چاروں طرف گھومنے کے لیے موٹر سائیکل کرائے پر لینا پسند کرتے ہیں۔ بالی انتظامیہ اس سال غیر ملکی سیاحوں کے ذریعے موٹر سائیکل کا استعمال کرنے پر پابندی لگانے کے بارے میں غور کر رہی ہے۔ ایک یوکرینی سیاح نے بی بی سی سے کہا کہ درست لائسنس والے غیر ملکیوں کو موٹر سائیکل کی سواری کرنے کے لیے 'آزادی' دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا، ہم کسی ٹریویل ایجنٹ کی خدمات کا استعمال نہیں کر تے ہیں کیو نکہ ہم آزاد ہوکر گھومنا چاہتے ہیں اور ہم خود کام کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ ہم اپنے سفر کا پورا لطف اٹھا سکیں۔ بالی کی موٹر بائیک رینٹل ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈیڈک وارجانا نے تشویش کا اظہار کیا کہ جلد بازی میں لائی گئی تجویز پر غور کرنا ضروری ہے اور حکام کو پابندی عائد کرنے کے بجائے مخصوص خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد مقامی حکام کی جانب سے موجودہ قوانین کے کمزور نفاذ کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔ انہوں نے گاڑیوں کی خدمات حاصل کرنے کے نظام کو مضبوط بنانے کا مشورہ دیا۔ غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے حکام نے متعدد روسی شہریوں کو رہائشی اجازت نامے کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا تھا۔ وبائی مرض سے پہلے، سیاحت نے بالی کی سالانہ جی ڈی پی میں تقریباً 60 فیصد شراکت داری کی تھی۔ صوبے کے شماریات کے بیورو کے مطابق، جنوری 2023 میں بالی میں غیر ملکی سیاحوں کا سب سے بڑا حصہ آسٹریلیا رہا۔یہاں تقریبا 91 ہزار سے زائد آسٹریلویائی شہری یہاں کا رخ کیا۔ روس کے تقریباً 22 ہزار شہریوں نے بالی کے جزیرے کا دورہ کیا جو دوسرے نمبر پر رہا۔

یہ بھی پڑھیں:Indonesia Landslide انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ، 32 اموات

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.