ETV Bharat / international

Russian Sfera Satellite روسی اسفیرا برج کا پہلا سیٹلائٹ مدار میں رکھا گیا

اسفیرا ملٹی سیٹلائٹ آربیٹر کا پہلا خلائی جہاز روسی اسکیف۔ڈی سیٹلائٹ ہفتہ کو لانچ ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھ دیا گیا۔ روس اس وقت اسفیرا گروپ میں کل 162 سیٹلائٹس شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اس سے قبل 500 سیٹلائٹس کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 8:49 PM IST

ماسکو: اسفیرا ملٹی سیٹلائٹ آربیٹر کا پہلا خلائی جہاز روسی اسکیف۔ڈی سیٹلائٹ ہفتہ کو لانچ ہونے کے بعد کامیابی کے ساتھ مدار میں رکھ دیا گیا۔ روسی خلائی تحقیقی ادارے روسکوسموس کے ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

انہوں نے بتایا کہ اسکیف ۔ڈی سیٹلائٹ سمیت تین گونیٹس۔ایم کمیونیکیشن سیٹلائٹ کو لیکر جانا والا ایک سویوز-2.1B راکٹ ہفتے کو ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر 22:57 (19:57 GMT) پر ووسٹوچنی کاسموڈروم سے لانچ کیا گیا۔ تمام سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ الگ ہو گئے اور اپنے مقررہ مدار میں پہنچ گئے۔

اسکیف ڈی سیٹلائٹ مستقبل میں روس کے براڈ بینڈ انٹرنیٹ سسٹم کی صلاحیت کو ظاہر کرے گا، جسے اسکیف کہا جاتا ہے، اوراسفیرا نکشتر کا حصہ ہو گا۔ روس اس وقت اسفیرا گروپ میں کل 162 سیٹلائٹس شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جب کہ اس سے قبل 500 سیٹلائٹس کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔ اس سسٹم میں ایکسپریس، ایکسپریس-آر وی اور اسکف سیٹلائٹس کے ساتھ ساتھ براڈ بینڈ انٹرنیٹ کے لیے مارافون سیٹلائٹس بھی شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Remote Sensing Satellite چین نے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کیا لانچ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.