ETV Bharat / international

Balochistan Bomb Blast بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

بلوچستان کے خضدار میں منگل کو ایک دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسند معصوم لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ Many injured in Balochistan bomb blast

بلوچستان کے ضلع خضدار  میں دھماکہ، دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 15, 2023, 11:15 AM IST

کوئٹہ: پاکستان میں بلوچستان کے ضلع خضدار میں منگل کی رات بم دھماکے میں کم از کم دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس واقعے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا ہے۔ خضدار کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فہد کھوسہ کے حوالے سے ڈان اخبار نے بتایا کہ دھماکہ سلطان روڈ پر تلوار چوک کے نزدیک ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بم کو گاڑی کے نیچے مقناطیس کے ساتھ جوڑا گیا تھا اور پھر اسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اڑا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈان کے نمائندے واحد شاہوانی کے 20 سالہ بیٹے نوید شاہوانی اور ایک تاجر امان اللہ دھماکے میں ہلاک ہو گئے، جب کہ آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گيا ہے اور جائے واردات پر بھاری نفری تعینات کرکے فوری تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ دہشت گردوں نے تاجر کو نشانہ بنایا تھا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ایک بیان میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والوں کا کسی مذہب یا مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اس کی حکومت عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشت گردی اور انارکی کے ذریعے صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔ سب کو دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہیے۔ ہمیں دہشت گردوں کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہے۔" انہوں نے متعلقہ حکام کو خضدار میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت دی۔ واضح ر ہے کہ گزشتہ ماہ خضدار میں اسی طرح کے ایک دھماکے میں دو پولس اہلکار ہلاک جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.