واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید برفانی طوفان سے نبرد آزما نیویارک میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔ بیان کے مطابق، "صدر جو بائیڈن نے آج صوبہ نیویارک میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور 23 دسمبر کو شروع ہونے والے شدید موسم سرما کے طوفان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی سرگرمیوں کے لیے وفاقی امداد کا حکم جاری کیا۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ "صدر کا یہ عمل محکمہ ہوم لینڈ سیکورٹی، فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (فیما) کو اختیار دیتا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی تمام کوششوں کو مربوط کرے جن کا مقصد مقامی آبادیوں پر ایمرجنسی کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات اور مصائب کو کم کرنا ہے اورضروری امداد کے لئے ہنگامی اقدامات فراہم کرنا ہے۔" New York Emergency declared Due to Winter Storm
قبل ازیں رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ کم از کم 12 صوبوں کولوراڈو، الینوائے، کنساس، کینٹکی، مشی گن، مسوری، نیبراسکا، نیویارک، اوہائیو، اوکلاہوما، ٹینیسی اور وسکونسن میں 50 اموات ہوئیں۔ شمال مشرقی نیو یارک ریاست کے شہر بفیلو کو ہفتے کے آخر میں ایک میٹر سے زیادہ برف گرنے کے بعد سب سے زیادہ ہلاکتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اب تک کم از کم 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: US Winter Storm امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث پانچ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
واضح رہے کہ امریکہ میں برفانی طوفان کی وجہ سے 5500 سے زیادہ پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ نے یہ رپورٹ دی ہے۔ موسم سرما کا طوفان "بم سائکلون" اس وقت آتا ہے جب ماحولیاتی دباؤ کم ہو جاتا ہے، جس کی وجہ سے بھاری برف باری اور برفیلی ہوائیں چلتی ہیں جس نے پورے امریکہ میں سفر کو متاثر کیا ہے۔
یو این آئی