ETV Bharat / international

Navy veterans get death sentence in Qatar قطر نے آٹھ ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی - قطر نے آٹھ ہندوستانیوں کو موت کی سزا

قطر میں طویل عرصے سے قید آٹھ ہندوستانی شہریوں کو وہاں کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے۔ Eight navy veterans get death sentence in Qatar, MEA expresses deep shock

قطر نے آٹھ ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 6:46 PM IST

نئی دہلی: قطر میں طویل عرصے سے قید آٹھ ہندوستانی شہریوں کو وہاں کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے جمعرات کو یہاں یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہند ان کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں ابتدائی معلومات ملی ہیں کہ قطر کی پرائمری کورٹ نے الدہرہ کمپنی کے آٹھ ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔"

وزارت نے کہا، "ہم ان ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائے جانے کے فیصلے سے حیران ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم خاندان کے افراد اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں۔" بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس معاملے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں: Israeli Ground Raid Inside Gaza اسرائیلی فوج کے ٹینک غزہ میں داخل ہوئے: اسرائیل

وزارت نے کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے، اس وقت مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.