ETV Bharat / international

مصر اور چین مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے:مصری وزارت خارجہ - مصری وزارت خارجہ

Israel Gaza War مصری وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق مصر اور چین نے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات میں امن کے لیے امکانات پیدا کرنے کی ذمہ داری قبول کرے۔

egypt-and-china-will-work-together-to-resolve-the-palestinian-issue
مصر اور چین مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مل کر کام کریں گے:مصری وزارت خارجہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 14, 2024, 9:42 PM IST

قاہرہ: مصر اور چین مسئلہ فلسطین کا ٹھوس اور جامع حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔مصر کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز کہا کہ وزیر خارجہ سامح شکری اور ان کے چینی ہم منصب وانگ یی نے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنے کے مقصد سے اپنے ممالک کی کوششوں میں ہم آہنگی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ مصری وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، "مصر اور چین نے مسئلہ فلسطین کا منصفانہ اور مستقل حل تلاش کرنے کے لیے رابطہ اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔" وزارت نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے وانگ کی قیادت میں چینی وفد کے قاہرہ کے دورے کے دوران تحریر پیلس میں ہونے والی میٹنگ میں حماس-اسرائیل تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے غزہ کی پٹی میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات میں امن کے لیے امکانات پیدا کرنے کی ذمہ داری قبول کرے۔واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس نے غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف زبردست راکٹ حملہ کیا، جب کہ اس کے جنگجوؤں نے سرحد پار جاکر فوجیوں اور شہریوں پر فائرنگ کی تھی۔ اسرائیل میں 1,200 سے زائد افراد ہلاک اور 240 کے قریب افراد کو اغوا کیا گیا تھا۔

اسرائیل نے جارحانہ حملے شروع کرکے حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقے میں زمینی کارروائی جاری رکھی ہے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 23,800 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:

24 نومبر کو، قطر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی اور کچھ قیدیوں اور یرغمالیوں کے تبادلے کے ساتھ ہی غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاہدے کی ثالثی کی تھی۔ جنگ بندی میں کئی بار توسیع کی گئی، مگر یکم دسمبر کو اس کی میعاد ختم ہو گئی اور اسرائیل کی جنگی کارروائی تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مصر، اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے رہنما غزہ جنگ پر تبادلہ خیال کے لیے ملاقات کریں گے
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.