ETV Bharat / international

Earthquake in Afghanistan: افغانستان میں زلزلہ، ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک - Terrible earthquake in Afghanistan

افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچا دی ہے جس میں ایک ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس زلزلے کے جھٹکے پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ Earthquake in Afghanistan

earthquake in Afghanistan
افغانستان میں زلزلہ
author img

By

Published : Jun 22, 2022, 11:49 AM IST

Updated : Jun 23, 2022, 11:47 AM IST

کابل: افغانستان کے مشرقی حصے میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ایک ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ پاکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ معلومات کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.1 درج کی گئی ہے۔ اس سے افغانستان میں تباہی مچ گئی ہے۔ صبح سویرے آنے والے زلزلے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام نے بتایا کہ ملک کے مشرقی حصے میں 6.1 شدت کے زلزلہ آیا تھا۔ Earthquake Kills Hundreds in Afghanistan

  • UPDATE | An earthquake of magnitude 6.1 killed 950 people in Afghanistan early on Wednesday, disaster management officials said, with more than 600 injured and the toll expected to grow as information trickles in from remote mountain villages: Reuters

    — ANI (@ANI) June 22, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر سکتی ہے جب کہ 600 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زلزلہ جنوب مشرقی شہر خوست سے تقریباً 44 کلومیٹر (27 میل) کے فاصلے پر آیا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز نے یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما مرکز کے حوالے سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے 500 کلومیٹر دور پاکستان تک محسوس کیے گئے۔

زلزلے کب آتے ہیں؟ دراصل زمین کے اندر 7 پلیٹیں ہیں جو مسلسل گردش کرتی ہیں۔ جن جگہوں پر یہ پلیٹیں زیادہ ٹکراتی ہیں انہیں فالٹ لائن زون کہا جاتا ہے۔ بار بار ٹکرانے کی وجہ سے پلیٹوں کے کونے مڑ جاتے ہیں۔ جب دباؤ زیادہ بننا شروع ہوتا ہے تو پلیٹیں ٹوٹنے لگتی ہیں۔ ان کے ٹوٹنے کی وجہ سے اندر کی توانائی باہر آنے کا راستہ تلاش کرتی ہے۔ اس خلل کے بعد زلزلہ آتا ہے۔

Last Updated : Jun 23, 2022, 11:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.