ETV Bharat / international

P7 VIP Car Number دبئی میں موسٹ نوبل نمبرز کی نیلامی، پی سیون نمبر پلیٹ ایک ارب بائیس کروڑ روپے میں فروخت - پی سیون

دبئی میں موسٹ نوبل نمبرز کی نیلامی میں کار کی نمبر پلیٹ P7 ریکارڈ 5.5 کروڑ درہم میں فروخت ہوئی جس کو اگر روپے میں تبدیل کیا جائے تو اس کی قیمیت تقریباً 1,22,61,44,700 روپے بنتی ہے۔ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم 'وَن بلین میلس' مہم کے لیے وقف کی جائے گی جو عالمی بھوک سے نمٹنے کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔

Dubai P7 car number plate sold for record Rs 122 crore at Most Noble Numbers Auction
دبئی میں موسٹ نوبل نمبرز کی نیلامی، پی سیون نمبر پلیٹ ایک ارب بائیس کروڑ روپئے میں فروخت
author img

By

Published : Apr 10, 2023, 5:22 PM IST

ابوظہبی: جمیرہ کے فور سیزنز ہوٹل میں منعقد ہونے والی موسٹ نوبل نمبرز کی نیلامی تقریب میں کئی دیگر وی آئی پی نمبر پلیٹس اور فون نمبرز بھی نیلام کیے گئے۔ ہفتے کی رات ہونے والی نیلامی میں کار کی نمبر پلیٹ پی سیون کی نیلامی 1.5 کروڑ درہم سے شروع ہوئی جو سیکنڈوں میں 3 کروڑ درہم سے تجاوز کرگئی۔ ایک موقعے پر بولی 3.5 کروڑ درہم تک پہنچنے کے بعد تھوڑی دیر کے لیے رک گئی۔ یہ بولی فرانسیسی اماراتی تاجر پاول ویلیریوچ دوروف نے لگائی جو ٹیلی گرام ایپ کے بانی اور مالک ہیں۔

لیکن اچانک بولی تیزی سے پھر بڑھ کر 5.5 کروڑ درہم تک پہنچ گئی۔ یہ بولی پینل سیون کی طرف سے لگائی گئی تھی، جنہوں نے اپنے نام کو پوشیدہ رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ نیلامی سے تقریباً 10 کروڑ درہم (27 ملین ڈالر) اکٹھے ہوئے، جو رمضان کے دوران لوگوں کو کھانا کھلانے کے لیے دیے جائیں گے۔ کار کے نمبر پلیٹوں اور خصوصی موبائل نمبروں کی نیلامی سے مجموعی طور پر 9.792 کروڑ درہم جمع ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس نیلامی تقریب کا اہتمام ایمریٹس آکشن، دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں اتصالات اور ڈو نے کیا تھا۔ 'P7' اس نیلامی کی فہرست میں سرفہرست رہی۔ درحقیقت، بہت سے بولی دہندگان 2008 میں قائم موجودہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنا چاہتے تھے جب ایک تاجر نے ابوظہبی کی نمبر 1 پلیٹ کے لیے 5.22 کروڑ درہم کی بولی لگائی تھی۔ قابل ذکر ہے کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی تمام رقم 'وَن بلین میلس' مہم کے حوالے کی جائے گی جو عالمی بھوک سے نمٹنے کے مقصد سے قائم کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.