جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی جاوا صوبے میں آنے والے 5.6 شدت کے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 310 ہو گئی۔ انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرنجنگ شہر سے 18 کلومیٹر جنوب مغرب میں آنے والے زلزلے میں 24 افراد لاپتہ ہیں۔حکام نے بتایا کہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 310 ہو گئی ہے۔Indonesia earthquake Death toll
اس سے قبل میجر جنرل سہاریانتو نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ زلزلے کی وجہ سے مرنے والوں میں ایک تہائی سے زیادہ بچے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریباً 2,043 افراد زخمی اور 61,800 بے گھر ہوئے ہیں۔ 56,320 مکانات کو نقصان پہنچا، دیگر تباہ شدہ عمارتوں میں 31 اسکول، 124 عبادت گاہیں اور تین اسپتال شامل ہیں۔ سہاریانتو نے کہا کہ ایجنسی نے بے گھر لوگوں کے لیے سہولیات کے ساتھ 14 پناہ گاہیں تعمیر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے عارضی خیمے چھوڑ کر ان اہم پناہ گاہوں میں چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Indonesia Quake Death Toll انڈونیشیا زلزلے کے دو روز بعد ملبے سے چھ سالہ بچے کو زندہ نکالا گیا
منگل کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے، انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو نے کہا کہ حکومت بھاری تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو تقریباً 3,200 امریکی ڈالر تک کا معاوضہ فراہم کرے گی۔ انڈونیشیا کے بیورو آف میٹرولوجی، بی ایم کے جی نے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے خبردار کیا، کیونکہ زلزلے کے بعد پہلے دو گھنٹوں میں 25 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔