بغداد: شمالی عراق میں ایک رہائشی کمپلیکس میں گیس ٹینک پھٹنے سے مرنے والوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے، یہ اطلاع شہری دفاع کے ایک اہلکار نے جمعہ کو بتائی۔ جمعرات کی رات سلیمانیہ شہر میں ہونے والے دھماکے میں تین گھر تباہ اور 16 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ Gas Tank Explosion in Iraq
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سلیمانیہ میں شہری دفاع کے سربراہ دیار ابراہیم نے بتایا کہ ملبے کے نیچے سے کل 15 لاشیں نکالی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلاش کی کارروائیاں جمعہ کی صبح تک جاری رہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملبے تلے مزید کوئی لاش نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Baghdad Explosion بغداد میں ٹینکر دھماکہ میں آٹھ افراد ہلاک
ذرائع کے مطابق صوبائی گورنر حول ابو بکرین نے کہا کہ متاثرین میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ شمالی عراق میں نیم خود مختار کردوں کے زیر کنٹرول علاقے کے وزیر اعظم مسرور بارزانی نے دھماکے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔