ETV Bharat / international

Morocco Earthquake مراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2,122 ہوئی - مراکش میں مرنے والوں کی تعداد

مراکش میں پیش آئے قیامت خیز زلزلے کے بارے میں مراکشی ہلال احمر (ایم آر سی) نے کہا ہے کہ زمینی صورتحال تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور مدد کے لیے ایٹلس پہاڑوں کے ان دور دراز علاقوں تک بھاری مشینری پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

Etv Bharatمراکش میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 2,122 ہوئی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 11, 2023, 10:31 AM IST

امیزمز مراکش: مراکش میں جمعہ کی نصف شب آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد کم از کم 2,122 افراد کی موت اور 2,421 زخمی ہو گئے ہیں۔ مراکش کی وزارت داخلہ نے اتوار کو اپنی تازہ ترین اپ ڈیٹس میں یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ مرنے والوں کی تعداد میں الحوز صوبے میں 1,351، صوبہ تارودنت میں 492، چیچووا میں 201 اور مراکش میں 17 افراد شامل ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق، مراکش کے فوجی اور ہنگامی خدمات مبینہ طور پر ایٹلس پہاڑی علاقے کے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ وہاں جانے والی سڑکیں گرے ہوئے پتھروں سے بند ہو گئی تھیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے اندازوں کے مطابق، اس آفت نے قدیم شہر اور اس کے مضافات میں تین لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا۔ مراکشی ہلال احمر (ایم آر سی) نے کہا ہے کہ زمینی صورتحال تلاش اور بچاؤ کی کوششوں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے، اور مدد کے لیے ایٹلس پہاڑوں کے ان دور دراز علاقوں تک بھاری مشینری پہنچانا ایک ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں:

ایم آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے جیسے لوگوں کو ملبے سے باہر نکالا جارہا تھا، ایم آر سی اور دوسرے پہلے جواب دہندگان سب سے زیادہ سنگین معاملات کی شناخت اور ترجیح دینے کے لیے چوبیس گھنٹے کام کر رہے تھے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.