ETV Bharat / international

Cyclone Freddy ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

author img

By

Published : Mar 21, 2023, 10:13 AM IST

ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ Cyclone Freddy in Malawi

ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ

لیلونگوے: جنوب مشرقی افریقی ملک ملاوی میں سمندری طوفان فریڈی سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 499 ہو گئی ہے۔ ملاوی ڈیفنس فورس، ملاوی پولیس سروس اور برطانیہ کی جانب سے تنزانیہ اور زامبیا سمیت پڑوسی ممالک کے تعاون سے تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ پیر کی شام تک طوفان کی وجہ سے 499 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 508,244 لوگ اس طوفان کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ امور کے محکمے کے کمشنر چارلس کالیمبا نے کہا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے ایک اور کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کیمپوں کی کل تعداد 534 ہو گئی ہے ۔ اتوار کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طوفان کی وجہ سے 1332 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ 427 افراد لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Cyclone Freddy ملاوی میں طوفان فریڈی سے پانچ لاکھ افراد متاثر، اقوام متحدہ

چارلس کالیمبا نے بتایا کہ طوفان فریڈی کے ختم ہونے کے بعد بھی مشرقی خطے کے مزید تین اضلاع میں شدید بارش جاری ہے۔ ملاوی کے صدر لازارس چکویرا کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں آفت زدہ حالت کے اعلان کے بعد، غیر ملکی مشنز، حکومتوں، مقامی اور بین الاقوامی تنظیموں، کمپنیوں اور افراد کی جانب سے انسانی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جنوبی افریقی ترقیاتی کمیونٹی نے ملاوی کے لیےتین لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کی منظوری دی ہے۔ وہیں انسانی ہمدردی کے شراکت دار سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر ایسے مقامات جہاں بے گھر ہونے والے زیادہ ہیں، ہیضے کے پھیلنے کے خطرے کے بارے میں فکر مند ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.