ETV Bharat / international

California wildfires: کیلیفورنیا میں ہزاروں ایکڑ جنگل آگ کی زد میں - wildfires in California

کیلیفورنیا میں جنگل میں لگنے والی آگ California wildfires نے تقریباً تین ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی زد میں لے لیا ہے جس نے سینکڑوں لوگوں کو دوسری جگہوں پر پناہ لینے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

California wildfires, Fires rage across thousands of acres
کیلیفورنیا میں ہزاروں ایکڑ جنگل آگ کی زد میں
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 9:52 PM IST

کیلیفورنیا: امریکہ کے کیلیفورنیا میں 4 جولائی کو جنگل میں لگنے والی آگ California wildfires نے تقریباً تین ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی زد میں لے لیا ہے جس سے بجلی کا گرڈ خطرے میں پڑ گیا ہے۔ دی گارجین نے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے حوالے سے بتایا کہ تیزی سے پھیلنے والی 'الیکٹرا' آگ نے مشرقی سنکرومینٹو میں سینکڑوں لوگوں کو دوسری جگہوں پر پناہ لینے کے لیے مجبور کر دیا ہے۔ اخبار کے مطابق “4 جولائی کو شمال میں دریائے موکیلمنے کے قریب آگ لگی جس کا دائرہ دو گنا ہو کر تین ہزار ایکڑ سے زائد رقبے تک پھیل گیا، آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

عہدیداروں نے منگل کی رات کہا کہ الیکٹرا آگ فعال طور پر جل رہی ہے اور اہم بنیادی ڈھانچے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز نے منگل کی رات اطلاع دی ہے کہ پانچ فیصد علاقے اور تقریباً 3,900 ایکڑ پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.