ETV Bharat / international

پاکستان میں جھڑپ، پانچ فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ضلع کیچ میں عسکریت پسندوں نے آئی ای ڈی دھماکہ کر کے سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ اس دھماکے کے بعد ہوئی شدید گولی باری میں پانچ فوجی اور تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By UNI (United News of India)

Published : Jan 14, 2024, 11:46 AM IST

Updated : Jan 14, 2024, 11:56 AM IST

اسلام آباد: پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں پانچ فوجی اور تین عسکریت پسند مارے گئے۔ پاکستانی فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ہفتے کی رات دیر گئے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں ایک طاقتور آئی ای ڈی دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور عسکریت پسندوں کے درمیان شدید گولی باری ہوئی جس میں پانچ فوجی اور تین عسکریت پسند مارے گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ اسی مہم کے دوران یہ تصادم ہوا۔ فوج نے کہا کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور فوجیوں کی ایسی قربانیوں سے ملک کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان: مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ، 9 افراد ہلاک اور 25 زخمی

پاکستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے میں 14 جوان ہلاک

اس سے قبل اس ہفتے کے شروع میں ایک درجن مسلح عسکریت پسندوں نے شمال مغربی شاہراہ پر ایک پولیس چوکی پر حملہ کر کے تین پولیس افسران اور ایک شہری کو ہلاک کر دیا۔ یہ حملہ افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخواہ کے ایک ضلع کوہاٹ میں پیش آیا۔ ایک اور واقعے میں، رواں ہفتے خیبر کے علاقے لکی مروت میں فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی اور دو عسکریت پسند مارے گئے۔

یو این آئی مع مشمولات

Last Updated : Jan 14, 2024, 11:56 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.