ETV Bharat / international

Kansas City Shooting: کنساس سٹی میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

author img

By

Published : Jul 11, 2022, 9:37 PM IST

امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں کمی واقع نہیں ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز کنساس سٹی میں ایک شراب خانہ کے باہر فائرنگ Kansas City Shooting میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

At least 1 dead, 5 injured in shooting outside Kansas City bar
کنساس سٹی میں فائرنگ، ایک ہلاک، پانچ زخمی

امریکی ریاست کنساس سٹی میں ایک شراب خانہ کے باہر فائرنگ Kansas City Shooting سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کا واقعہ اتوار کی رات 11 بجے کے قریب ویسٹ پورٹ ایلی ہاؤس کے اندر پیش آیا۔ پولیس کی گشتی ٹیم نے اطلاع دی کہ تین آن ڈیوٹی کنساس سٹی کے اہلکار شراب خانہ میں حفاظتی کام میں مصروف تھے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ گشتی ٹیم کے سارجنٹ بل لو نے کہا، "اس طرح کی صورتحال میں، آپ واقعی کچھ ہونے کی پیش گوئی نہیں کر سکتے، لیکن ایلی ہاؤس کی طرف سے احتیاط برتی گئی۔"

ایسوسی ایٹڈ پریس نے پیر کو ایک پیغام کے جاری کیا جس میں لو اور ہائی وے کی گشتی ٹیم سے اضافی معلومات طلب کی گئیں۔ کنساس سٹی پولیس کے ترجمان نے ایک ای میل میں کہا کہ ہائی وے پٹرول ٹیم شوٹنگ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ گشتی ٹیم کا کہنا تھا کہ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اہلکاروں کی جانب سے چلائی گئی گولی سے کوئی متاثر ہوا یا نہیں۔ فائرنگ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Biden Signs Gun Control Bill: امریکی صدر جو بائیڈن نے گن کنٹرول بل پر دستخط کر دیے

واضح رہے کہ صدر جو بائیڈن نے امریکہ میں گن کنٹرول کے تعلق سے ایک بل پر دستخط بھی کرچکے ہیں۔ یہ قانون ٹیکساس کے اوولڈے میں ایک بندوق بردار کی طرف سے ایک ایلیمنٹری اسکول میں فائرنگ کے ایک ماہ بعد نافذ ہوا، جس میں 19 بچوں اور دو اساتذہ کو ہلاک ہوگئے تھے۔ وہیں گن وائلنس آرکائیو کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، اس سال کے آغاز سے لے کر اب تک ملک بھر میں بندوق کے تشدد اور 296 بڑے پیمانے پر فائرنگ کے نتیجے میں 21,800 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.