ETV Bharat / international

Dengue Cases in Karachi کراچی میں ڈینگی کی تشویشناک صورتحال، اسپتال بھر گئے، جگہ ختم - ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر اسپتال بھر گئے

پاکستان کے کراچی شہر میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ خطرناک حد تک جاری ہے، مریضوں کے لیے پلیٹلیٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہرکے بیشتر نجی اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈ دستیاب نہیں، ڈینگی مریضوں کا ایمرجنسی میں معائنہ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔Dengue Cases in Karachi

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 14, 2022, 4:01 PM IST

کراچی: پاکستان کے صوبے سندھ میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں شہر قائد میں ڈینگی کی صورتحال تشویشناک ہونے لگی، شہر کے بیشتر نجی اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈ دستیاب نہیں۔Dengue cases on the rise as Karachi hospitals

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈینگی کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ خطرناک حد تک جاری ہے، مریضوں کے لیے پلیٹلیٹس کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شہرکے بیشتر نجی اسپتالوں میں مریضوں کیلئے بیڈ دستیاب نہیں، ڈینگی مریضوں کا ایمرجنسی میں معائنہ کرکے علاج کیا جارہا ہے۔

ڈینگی کی خطرناک صورتحال کے باوجود شہر کے کسی بھی علاقے میں اسپرے مہم شروع نہ کی جاسکی اور نہ ہی بروقت زیر علاج مریضوں سے متعلق معلومات فراہم کی جارہی۔توجہ دینے کیلئے شہری اداروں کو متحرک نہ کرسکا اور نا ہی بروقت زیر علاج مریضوں سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے

سول اسپتال کراچی میں یکم ستمبر سے اب تک 1859مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 672 مریضوں میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈینگی کیسز کے متعلق محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا میں شہر کے متعدد نجی اسپتالوں میں رپورٹ ہونے والے مریضوں کے اعداد و شمار شامل نہیں ہیں۔یومیہ 60 سے 70 فیصد مریضوں کے ڈینگی کیسز شہر کی نجی لیبارٹریز میں بھی کئے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈینگی عام طور پر جان لیوا نہیں ہے، لیکن سنگین صورتحال میں اسپتال میں داخل ہونے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ اس میں اندرونی بلیڈنگ، لیور انفیکشن یا بلڈ سرکولیشن رک سکتا ہے، جو مریض کی موت کا سبب بنتا ہے۔ صوبہ سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ برس نومبر کے پہلے دو ہفتوں میں ڈینگی 627 کیسز سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Dengue Cases In Sri Lanka سری لنکا میں ڈینگی کے تقریباً پچاس ہزار معاملے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.