نئی دہلی: افغان نژاد امریکی مصنف اور ناول نگار خالد حسینی نے اپنی بیٹی کے تعلق سے بڑا انکشاف کیا ہے۔ خالد حسینی کا یہ انکشاف سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ 'دی کائٹ رنر' اور 'اے تھاؤزنڈ اسپلینڈڈ سنز' جیسے مشہور ناول لکھنے والے خالد حسینی نے اپنی بیٹی سے متعلق ٹویٹ کرکے اہم انکشاف کیا ہے جس پر ان کی خوب سراہنا کی جا رہی ہے۔ Khaled Hosseini on his Daughter
-
Yesterday, my daughter Haris came out as transgender.
— Khaled Hosseini (@khaledhosseini) July 13, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
I’ve never been prouder of her. She has taught our family so much about bravery and truth.
I know this process was painful for her. She is sober to the cruelty trans people are subjected to. But she is strong and undaunted. pic.twitter.com/c3qNT1Lndw
">Yesterday, my daughter Haris came out as transgender.
— Khaled Hosseini (@khaledhosseini) July 13, 2022
I’ve never been prouder of her. She has taught our family so much about bravery and truth.
I know this process was painful for her. She is sober to the cruelty trans people are subjected to. But she is strong and undaunted. pic.twitter.com/c3qNT1LndwYesterday, my daughter Haris came out as transgender.
— Khaled Hosseini (@khaledhosseini) July 13, 2022
I’ve never been prouder of her. She has taught our family so much about bravery and truth.
I know this process was painful for her. She is sober to the cruelty trans people are subjected to. But she is strong and undaunted. pic.twitter.com/c3qNT1Lndw
خالد حسینی نے ٹویٹ کیا کہ ان کی بیٹی ٹرانسجینڈر ہے اور انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے، جو انہیں اور ان کے خاندان کو 'بہادری اور سچائی' سکھا رہی ہے۔ خالد حسینی کی بیٹی کا نام حارث ہے جس کی عمر تقریباً 21 سال ہے۔
خالد حسینی نے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کل میری بیٹی حارث ایک ٹرانس جینڈر کے طور پر میرے سامنے آئی۔ مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ اس نے ہمارے خاندان کو بہادری اور سچائی کے بارے میں سکھایا۔ یہ عمل اس کے لیے بہت تکلیف دہ رہا ہے۔ وہ خواجہ سراؤں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر سنجیدہ ہے، جس کے ساتھ ہی وہ بہت نڈر اور مضبوط بن رہی ہے۔
اس کے علاوہ اپنی بیٹی کی بچپن کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے خالد حسینی نے ایک اور ٹویٹ کیا اور لکھا کہ میں اپنی بیٹی سے بہت پیار کرتا ہوں۔ وہ خوبصورت، ذہین اور باصلاحیت ہے۔ میں ہر قدم پر اس کے ساتھ رہوں گا۔ ہمارا پورا خاندان اس کے ساتھ کھڑا ہے۔
مزید پڑھیں:
خالد حسینی کا کہنا ہے کہ جذباتی، جسمانی، سماجی اور نفسیاتی طور پر حارث نے ہر چیلنج کا صبر اور دانشمندی سے مقابلہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی بے خوفی اور ہمت سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خالد حسینی کی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔