ETV Bharat / international

Sri Lanka Crisis: سری لنکا کے قائم مقام صدر نے امن و امان کے نفاذ کے لیے سخت اقدام اٹھانے کا حکم دیا - سری لنکا کی خبر

سری لنکا میں خراب صورت حال Sri Lanka Crisis اور پرتشدد مظاہرے کی وجہ سے قائم مقام صدر رانیل وکرم سنگھے نے فوج اور پولیس سے کہا کہ امن و امان کے نفاذ کے لیے جو کچھ کرسکتے ہیں وہ کریں۔ وزیراعظم کے دفتر پر مظاہرین کے حملے کے بعد دی گئی تقریر میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹوں کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وہیں سری لنکا میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تمام جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

acting president ordered tough measures to enforce law and order
سری لنکا کے قائم مقام صدر نے امن و امان کے نفاذ کے لیے سخت اقدام اٹھانے کا حکم دیا
author img

By

Published : Jul 13, 2022, 5:28 PM IST

Updated : Jul 13, 2022, 7:23 PM IST

سری لنکا 1948 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے غیر معمولی اقتصادی بحران Sri Lanka Economical Crisis کا سامنا کر رہا ہے۔ سری لنکا میں وزیراعظم کے دفتر نے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ مشتعل مظاہرین نے وزیراعظم ہاؤس پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ پولیس مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغ رہی ہے تاہم مظاہرین بے قابو نظر آرہے ہیں۔ ملک کے مغربی صوبے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

سری لنکا بحران سے متعلق اہم خبریں

  1. سری لنکا کے قائم مقام صدر رانیل وکرم سنگھے نے ایک ٹیلی ویژن تقریر میں سری لنکا کی فوج اور پولیس کو حکم دیا ہے کہ وہ سری لنکا میں امن و امان کے نفاذ کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین انہیں اپنی ذمہ داریاں نبھانے سے روکنا چاہتے ہیں۔ وزیر اعظم کے دفتر پر مظاہرین کے حملے کے بعد دی گئی تقریر میں انہوں نے کہا کہ فاشسٹوں کو اقتدار پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
  2. سری لنکا میں پارلیمنٹ کے اسپیکر نے تمام جماعتوں کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر مہندا یاپا ابھے وردنا نے کہا ہے کہ ’’ملک چھوڑ کر مالدیپ گئے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے مجھے بتایا کہ وہ بدھ کو مستعفی ہو جائیں گے‘‘۔ ابھے وردنا نے اطلاع دی کہ صدر نے مجھ سے رابطہ کیا ہے اور انہوں نے وعدہ کے مطابق استعفیٰ دینے کو کہا ہے۔
  3. صدر گوٹابایا کے مالدیپ فرار ہونے کے بعد سری لنکا میں جاری احتجاج کے سدت اختیار کرنے کے پیش نظر وزیر اعظم کے دفتر نے ایک بار پھر ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا ہے۔ بدھ کو صدر کے ملک سے فرار ہونے کی خبر پھیلنے کے بعد عوام کا غصہ مزید بڑھ گیا اور ایک بار پھر زبردست احتجاج شروع ہو گیا۔
  4. سری لنکا کے قومی ٹیلی ویژن چینل سری لنکا روپواہنی کارپوریشن (SLRC) کے کیمپس کو بدھ کے روز عارضی طور پر معطل کر دیا گیا جب حکومت مخالف مظاہرین نے احاطے میں دھاوا بول دیا اورا سٹوڈیو میں داخل ہو گئے، لیکن کچھ دیر بعد ٹیلی کاسٹ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایل آر سی کی نشریات کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ چینل صرف 'حکومت مخالف مظاہرے اور تفریحی پروگرام' چلائے۔ مظاہرین کو اپنا موقف حاضرین تک پہنچانے میں تقریباً 15 منٹ لگے جس کے بعد چینل نے کچھ دیر کے لیے نشریات بند کر دیں۔ اس کے بعد ایس ایل آر سی نے دوبارہ نشریات شروع کر دیں۔
  5. سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں امریکی سفارت خانے نے سیاسی اور معاشی بحران کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنی خدمات اگلے دو روز کے لیے معطل کر دی ہیں۔
  6. رانیل وکرماسنگھے ملک کے قائم مقام صدر ہوں گے۔ انہوں نے پہلے ہی پیشکش کی تھی کہ اگر آل پارٹیز حکومت بنتی ہے تو وہ وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
  7. صدر گوٹابایا نے وعدہ کیا تھا کہ وہ 13 جولائی کو مستعفی ہو جائیں گے لیکن گرفتاری کے بڑھتے ہوئے خوف کے پیش نظر استعفیٰ دینے سے پہلے ہی وہ ملک سے فرار ہو گئے۔ اس کے بعد مشتعل مظاہرین گوٹابایا کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں اور ان کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
  8. سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن مظاہرین پر اس کا کوئی اثر ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
  9. سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پاکسے ملک چھوڑ کر فرار ہو گئے ہیں۔ معلومات کے مطابق، وہ بدھ کی صبح اپنے ملک سے مالدیپ کے لیے روانہ ہوئے ہیں۔ بطور صدر، راجا پاکسے کو گرفتاری سے استثنیٰ حاصل ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ حراست میں لیے جانے کے امکان سے بچنے کے لیے عہدہ چھوڑنے سے پہلے بیرون ملک چلے گئے تھے۔ درحقیقت، گوٹابایا راجا پاکسے نے بدھ کو استعفیٰ دینے اور اقتدار کی پرامن منتقلی کا راستہ صاف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے وہ ملک سے فرار ہو گئے۔

Last Updated : Jul 13, 2022, 7:23 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.