ETV Bharat / international

اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین حامی احتجاجی نے خود کو آگ لگا لی - اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین حامی

دنیا بھر میں غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ کچھ ممالک میں مظاہرے شدت اختیار کرتے جارہے ہیں۔ امریکہ کے اٹلانٹا میں ایک فلسطین حامی نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر خود کو آگ لگا لی۔ The protester set himself on fire

The protester set himself on fire in Atlanta

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 2, 2023, 10:15 AM IST

اٹلانٹا: امریکہ میں جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر ایک احتجاجی نے خود کو آگ لگا لی۔ اس کے بعد حالت تشویشناک ہے۔ ایک سیکورٹی گارڈ جس نے مداخلت کی کوشش کی وہ بھی زخمی ہو گیا۔ ایک سیکورٹی گارڈ مداخلت کی کوشش کی، اس دوران وہ بھی زخمی ہو گیا۔ اٹلانٹا کے پولیس چیف ڈیرن شئیربام نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا فلسطینی پرچم احتجاج کا حصہ تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کو یقین ہے کہ اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور قونصلر کے کسی بھی عملے کو کبھی خطرہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کوئی خطرہ نظر نہیں آتا۔ "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ جو پیش آیا، انتہائی سیاسی احتجاج کا ایک عمل تھا ۔"

حکام نے احتجاجی کا نام، عمر یا جنس جاری نہیں کیا ہے۔ اٹلانٹا کے فائر چیف روڈرک اسمتھ نے بتایا کہ اس شخص نے جمعہ کی سہ پہر شہر کے وسط ٹاؤن محلے میں ایک عمارت کے باہر کھڑا ہوا اور آگ لگانے کے لیے پٹرول کا استعمال کیا۔ احتجاجی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ جسم پر جلنے کے زخم بھی ہیں۔ اسمتھ نے کہا کہ ایک سیکیورٹی گارڈ نے اس شخص کو روکنے کی کوشش کی اس دوران اس کی کلائی اور ٹانگ جل گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ میں مستقل جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

شئیربام نے کہا کہ پولیس یہودی اور مسلم کمیونٹی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے آگاہ ہے اور قونصل خانے سمیت بعض مقامات پر گشت بڑھا دیی گئی ہے۔ اسرائیل اور حماس کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بعد امریکہ میں مظاہرے بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے روبرو بھی مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک بھوک ہڑتال کی جارہی ہے جس میں مختلف کارکنوں نے حصہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.