ETV Bharat / international

Fishermen Killed in Cameroon کیمرون میں مسلح افراد کی فائرنگ میں آٹھ ماہی گیر وں کی موت - کیمرون کی خبر

کیمرون کے دور شمالی علاقے میں لیک چاڈ کے ایک جزیرے پر نامعلوم بندوق برداروں نے کم از کم آٹھ ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Fishermen Killed in Cameroon کیمرون میں مسلح افراد کی فائرنگ میں آٹھ ماہی گیر وں کی موت

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 10:27 AM IST

یاؤنڈے: کیمرون کے دور شمالی علاقے میں لیک چاڈ کے ایک جزیرے پر نامعلوم بندوق برداروں نے کم از کم آٹھ ماہی گیروں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ مقامی رہائشیوں اور فوجی ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سویرے اسلامک اسٹیٹ ویسٹ افریقہ پرونس ( آئی ایس ڈبلیو اے پی) کے مشتبہ ارکان ’’قابل مذمت فعل‘‘ کے ذمہ دار تھے۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ دہشت گرد ماہی گیری کی سرگرمیوں پر ٹیکس لگانے کے لیے علاقے میں آئے تھے لیکن انھیں ماہی گیروں کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ہلاکتوں پر غم کا اظہار کرتے ہوئے علاقے کے ایک فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ژنہوا کو بتایا کہ فوج جھیل کو محفوظ بنانے کے لیے مزید اہلکاروں کو تعینات کرے گی۔
مزید پڑھیں: Drone Attack on Russia روسی وزارتوں کی عمارت پر ڈرون حملہ

Palestine-Israel Conflict اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی لڑکے کو چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کرنے پر کیا قتل
آئی ایس ڈبلیو اے پی نے شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک اسلامی ریاست کے قیام کے مقصد کے ساتھ بوکو حرام گروپ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔ دونوں گروپوں نے اپنے حملوں کا دائرہ لیک چاڈ کے دیگر ممالک تک بھی بڑھا دیا ہے۔ عسکریت پسند تنظیمیں ان افریقی ممالک سرگرم ہیں آئے دن دھماکے کرتی رہتی ہیں۔ ان حملوں میں سکیورٹی اہلکاروں کے علاوہ بڑے پیمانے پر عوام کا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.