ETV Bharat / international

امریکہ کی یونیورسٹی میں تین فلسطینی نژاد طلبہ کو گولی ماری گئی - injured near University of Vermont

حماس اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکہ میں ہیٹ کرائم کے واقعات میں نمایاں اضافہ درج کیا گیا ہے۔ امریکہ کے برلنگٹن میں ایک نامعلوم سفید فام نے تین فلسطینی نژاد نوجوانوں پر فائرنگ کر دی۔ اس فائرنگ میں تینوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔ Hate Crimes Against Palestinians in America

3 men of Palestinian descent attending a holiday gathering shot

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 27, 2023, 2:21 PM IST

نیویارک: پولیس نے اتوار کو بتایا کہ تین فلسطینی نژاد نوجوان جو برلنگٹن میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات کے اجتماع میں شرکت کر رہے تھے، انھیں یونیورسٹی آف ورمونٹ کے قریب گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام کے مطابق حملہ نفرت پر مبنی جرم ہو سکتا ہے۔ برلنگٹن پولیس چیف جون مراد نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ، ہفتہ کو یو وی ایم کیمپس کے قریب شام 6:25 کے قریب حملہ کیا گیا۔ حملے کے بعد پولیس مشتبہ شخص کی تلاش کر رہی ہے۔ مراد نے کہا کہ دو کی حالت مستحکم ہے اور ایک کو "زیادہ سنگین چوٹیں آئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تینوں، جن کی عمریں 20 سال ہیں، تینوں پیدل جا رہے تھے، جب ایک سفید فام آدمی نے ہینڈگن سے ان پر گولیاں چلا دیئے۔ مراد نے کہا، "بغیر بولے، اس نے پستول سے کم از کم چار راؤنڈ فائر کیے اور فرار گیا،"

جن نوجوانوں پر گولیاں چلائی گئی ہیں وہ فلسطینی نژاد ہیں اور ان میں سے دو امریکی شہری ہیں اور ایک قانونی رہائشی ہے۔ مراد نے کہا کہ ان میں سے دو فلسطینیوں نے سیاہ اور سفید فلسطینی کیفیہ اسکارف پہن رکھا تھا۔

امریکہ-عرب اینٹی ڈسکریمینیشن کمیٹی نے اتوار کو ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ، متاثرین فلسطینی امریکی کالج کے طالب علم تھے اور "یہ یقینی ہے کہ متاثرین عرب تھے ، اس لیے ان پر فائرنگ کی گئی۔" کمیٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے متاثرین کو چیخا اور ہراساں کیا، جو عربی میں بات کر رہے تھے، پھر انہیں گولی مارنے کے لیے آگے بڑھا۔نیو یارک میں ایف بی آئی نے اتوار کو دیر گئے ایکس پر ایک بیان پوسٹ کیا کہ، بیورو برلنگٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ، اے ٹی ایف اور دیگر وفاقی، ریاستی اور مقامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر شوٹنگ کی سرگرمی سے تحقیقات کر رہا ہے۔

  • Earlier this morning we were contacted about the shooting of three Palestinian students in Vermont. We have been in touch with the families of the students.

    At this moment here is what we know:

    - The students were wearing a Kuffiyeh
    - The students were speaking Arabic
    - The…

    — Abed A. Ayoub (@aayoub) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ صدر جو بائیڈن کو شوٹنگ کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں گے۔

کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے فائرنگ کرنے والے شخص یا اس واقعہ کے لیے ذمہ دار افراد کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 10,000 ڈالر انعام دیا جائے گا۔

  • We are offering a $10,000 reward for information leading to the arrest and conviction of the perpetrator or perpetrators of a shooting Saturday targeting three Palestinian university students in Burlington, Vermont. #Gaza #CeasefireNOW https://t.co/fKAyAOj0xX

    — CAIR National (@CAIRNational) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انسٹی ٹیوٹ فار مڈل ایسٹ انڈرسٹینڈنگ نے ایکس پر ایک بیان جاری کیا ہے، جو کہ متاثرین کے خاندانوں کی طرف سے تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اپنے بچوں کی حفاظت اور بہبود کے بارے میں انتہائی فکر مند ہیں۔" "ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کی مکمل تحقیقات کریں۔

امریکن جیوش کمیٹی نے ایکس پر اس حملے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کمیٹی نے سکیورٹی ایجنسیوں سے اس حملے کی جانچ ممکنہ نفرت انگیز جرم کے طور پر کرنے کی اپیل کی ہے۔"

  • No Palestinian should have to fear waking around in public visibly Palestinian.

    And yet due to our political leaders’ racist rhetoric and actions, that’s becoming the reality.

    Palestinians, and all of us, deserve better. Praying for their safety. https://t.co/6pmocXR0NH

    — IfNotNow🔥 (@IfNotNowOrg) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے اسرائیل حماس کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ، الینوائے کے ایک مالک مکان پر شکاگو میں ایک 6 سالہ مسلمان لڑکے کو ہلاک کرنے اور اس کی ماں کو شدید زخمی کرنے کے الزام کے بعد نفرت انگیز جرم کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

  • Earlier this afternoon @OneNorthAvenue issued the release below regarding last night’s shooting. The police are focused on the potential that this was a hate crime in their investigation, and they will work relentlessly to bring the shooter to justicehttps://t.co/IvPB1vHrtO

    — Miro Weinberger (@MiroBTV) November 26, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اسرائیل اور حماس کی جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کے بعد امریکہ میں مظاہرے بڑے پیمانے پر ہوئے ہیں اور کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.