واشنگٹن: امریکہ نے صومالیہ میں ایک فضائی حملہ کیا، جس میں الشباب کے 13 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ افریقہ کمان (افریکوم) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ فضائی حملہ 14 اگست کو صومالیہ کے شہر تیدان کے قریب ایک دور دراز مقام پر کیا گیا۔ افریکوم نے ایک بیان میں کہا 'کمان کا ابتدائی اندازہ یہ ہے کہ حملوں میں الشباب کے 13عسکریت پسند مارے گئے۔ حملے میں کوئی شہری زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔' US Airstrike in Somalia
واضح رہے کہ سال 1991 میں سید بَرے کی آمریت کے خاتمے کے ساتھ ہی ایک متحد قوم کے طور پر صومالی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ بین الاقوامی برادری نے وفاقی حکومت کو واحد قانونی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کیا، جو دارالحکومت مغادیشو اور صومالیہ کے کئی علاقوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ الشباب دہشت گرد گروپ وفاقی حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں مصروف ہے اور صومالیہ کے جنوبی اور وسطی حصوں کے بڑے علاقوں پر کنٹرول رکھتا ہے۔ مئی میں امریکہ نے امریکی پارٹنر فورسز کو بڑھتے ہوئے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے دہشت گرد گروپ کے خلاف دوبارہ حملے شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: Israeli Strike On Syria اسرائیلی فضائی حملہ میں تین شامی فوجی ہلاک
یو این آئی