زاگریب، کروشیا: کروشیا میں پولینڈ کے زائرین کو لے جانے والی بس کھائی میں گرنے سے ہفتہ کے روز 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ بی بی سی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اس حادثے میں 32 مسافر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 19 کی حالت تشویشناک ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اس دورے میں تین پادری اور چھ راہبائیں بھی شامل تھیں، جس کا اہتمام سینٹ جوزف کیتھولک گروپ نے کیا تھا۔ خبر کے مطابق بس بوسنیا میں کیتھولک چرچ میدجوگورجے جا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:
پولینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ پولینڈ جانے والے تمام مسافر بالغ تھے۔ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.40 بجے کے قریب پیش آیا۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ جس بس میں متاثرین سفر کر رہے تھے وہ کروشیا کے دارالحکومت سے شمال مشرق میں جیریک بساسکی اور پوڈوریک کے درمیان A4 روڈ پر کھائی میں پلٹ گئی۔
پولینڈ کے وزیر انصاف اور پراسکیوٹر جنرل نے وارسا کے پراسیکیوٹر آفس کو اس سانحے کا سبب جاننے کا حکم دیا ہے۔ اس واقعے کے پیش نظر پولینڈ کے وزراء کروشیا جا رہے ہیں۔ پولینڈ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ مرنے والوں میں بس ڈرائیور بھی شامل ہے یا نہیں۔ کروشیائی وزیر اعظم نے متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی سروسز متاثرین کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔
یو این آئی