ETV Bharat / international

ٰ Five Security personnel killed In Pakistan: پاکستان میں پانچ سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 شدت پسند ڈھیر - پاکستان کے خیبر میں حملہ

پاکستان کے خیبر، پشاور اور نوشہرہ کے اضلاع میں دو واقعات میں کم از کم پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، جبکہ چار شدت پسند مارے گئے۔ٰ Five Security personnel killed In Pakistan

پاکستان میں 05 سیکیورٹی اہلکار ہلاک، 4 شدت پسند ڈھیر

author img

By

Published : Apr 22, 2022, 8:47 PM IST

پاکستان: خیبر، پشاور اور نوشہرہ اضلاع میں دو واقعات میں کم از کم پانچ سیکورٹی اہلکار مارے گئے، ساتھ ہی بنّو میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں چار دہشت گرد مارے گئے۔ انگریزی روزنامہ ’ڈان‘نے جمعہ کے روز اطلاع دی۔ پہلا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلع نوشہرہ کے اکوری چوک پر نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکار پر فائرنگ کی۔ دوسرے واقعے میں خیبر کے بارہ علاقے میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دیر رات ہوئے حملے میں ایک شدت پسند سمیت تین سکیورٹی اہلکار مارے گئے۔ٰ Five Security personnel killed In Pakistan

پولیس کے مطابق بدھ کی دیر رات خیبر ایجنسی کے علاقے اکاخیل کے ملوارڈ کے عجب تالاب علاقے میں ایک چوکی پر چند مسلح افراد نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ دریں اثنا، صوبائی دارالحکومت کے نواح میں سربند کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں کی ایک چیک پوسٹ پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اے ایس آئی رحیم شاہ حملے میں زخمی ہوئے، لیکن بعد میں اسپتال میں دم توڑ گئے۔

دریں اثنا، بدھ کی دیر رات بنو میں پنگ عمرزئی کے پہاڑی علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: Pak Soldiers Killed in Terror Attacks: دہشت گردانہ حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک

دلایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.