ETV Bharat / international

فضائی حملوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک - فوجی اہلکار

یمن کے ضلع برائیکہ میں حوثی باغیوں کی طرف سے کیے گئے فضائی حملے میں 36 فوجی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

فضائی حملوں میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک
author img

By

Published : Aug 2, 2019, 9:44 AM IST

Updated : Aug 2, 2019, 10:14 AM IST

یمن کی وزارت داخلہ سے ملی اطلاع کے مطابق یمن کے جنوبی علاقوں میں فوجی اہلکاروں پر دو مختلف فضائی حملے کئے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم 49 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس حملے میں سکیورٹی فورسز کے اعلیٰ کمانڈر مُنیر الیفی کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔

زنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق عدن علاقے کے نزدیک شیخ عثمان میں فوجی اہلکاروں پر کیے گئے دوسرے خودکش کار بم دھماکے میں مزید 13 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم دوسرے حملے کی ذمہ داری ابھی کسی بھی جماعت نے نہیں لی ہے۔

یمن کی وزارت داخلہ کے مطابق ان حملوں میں 48 فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن کے دارالحکومت سمیت ملک کے متعدد جنوبی علاقوں پر حوثی باغیوں کا قبضہ ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Aug 2, 2019, 10:14 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.